Vinkmag ad

سالگرہ پر اشعار

حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
شاعر: نامعلوم، انتخاب:خرم شہزاد‘ اٹک
موتیا‘ بیلا‘ پھول‘ کلیاں‘ دیکھو یارو شاد ہیں ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے‘ دیکھو ہم کو یاد ہیں ناں!
شاعر: نامعلوم، انتخاب:سبین علی‘ اسلام آباد
خلوص‘ پیار بھری یہ دوستی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
شاعر: نامعلوم، انتخاب:شہنازگل‘ گوجرانوالہ
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھول
ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
شاعر:صابر ظفر، انتخاب:شہلا افتخار‘ کراچی
گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میں
زمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے
محمد اظہار الحق، انتخاب:اختیار علی‘ میاں چنوں
ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہے
آج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے
انجم سلیمی، انتخاب:سلیم اختر، پشاور
میں تکیے پر ستارے بو رہا ہوں
جنم دن ہے اکیلا رو رہا ہوں
اعتبار ساجد، انتخاب:رشید احمد‘ ڈیرہ اسماعیل خان

ہمارا زندہ رہنا اور مرنا ایک جیسا ہے
ہم اپنے یوم پیدائش کو بھی برسی سمجھتے ہیں
فرحت احساس، انتخاب:شائستہ خان‘ فیصل آباد
ہماری زندگی پر موت بھی حیران ہے غائر
نہ جانے کس نے یہ تاریخ پیدائش نکالی ہے
کاشف حسین غائر، انتخاب:تنویرحسین، تلہ گنگ
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
نامعلوم، انتخاب:ثناخان‘ جھنگ
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہے
ورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
نامعلوم، انتخاب:طاہرہ جبیں‘ حیدرآباد

یہی وہ دن تھے جب اک دوسرے کو پایا تھا
ہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے
پروین شاکر، انتخاب:نبیلہ شاہجہاں‘ مظفرآباد
جائے گی گلشن تلک اس گل کی آمد کی خبر
آئے گی بلبل مرے گھر میں مبارک باد کو
سخی لکھنوی، انتخاب:جوادعلی‘ چکوال
تمہاری سالگرہ پہ یہ دعا ہے میری
کہ ایسا روز مبارک ہزار بار آئے
نامعلوم، انتخاب:سندس‘ راولپنڈی

Vinkmag ad

Read Previous

خوبصورت اور ترو تازہ جلد

Read Next

Vegetable Omelet ویجی ٹیبل آملیٹ

Leave a Reply

Most Popular