Vinkmag ad

Vegetable Omelet ویجی ٹیبل آملیٹ

تیاری کا وقت:8 منٹ
پکانے کا وقت :3منٹ
کیلوریز:91
اجزاء
انڈے کی سفیدی تین عدد
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
سرخ اور سبز شملہ مرچ چار عددکٹی ہوئی
زیتون کا تیل ایک چمچ
پیاز ایک چمچ
سبز سلاد حسب ضرورت
ترکیب:
٭ایک باؤل میں انڈے ،نمک،کالی مرچ، پیاز، سرخ اور سبزشملہ مرچ کو ڈال کر پھینٹ لیں۔
٭اب ایک فرائی پین کو چولہے پر رکھ کر گرم کریں پھر اس میں تیل ڈال دیں۔اب انڈے والا آمیزہ اس میں ڈالیں۔دونوں طرف سے سنہری ہو جانے پر اتار لیں۔
٭مزیدار آملیٹ تیار ہے۔سبز سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
یہ ناشتے کے لیے بہترین انتخاب ہے اور پروٹین،پوٹاشیم ‘ اومیگا3اوراومیگا 6حاصل کرنے کا اچھاذریعہ ہے۔اس کے ساتھ سبز سلاد کا استعمال اسے زیادہ غذائیت سے پھرپور بنا رہا ہے ۔یہ وٹامن سی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
سبین صدیقی،ماہرغذائیات ،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

سالگرہ پر اشعار

Read Next

حقیقت کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular