نیشنل میڈیکل سینٹرکراچی کی ماہر غذائیت صائمہ رشیدسے بچوں اور نوجوانوں کے لیے مفید غذاؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں:
آپ بچوں کو کھانوں کے تمام گروپس مثلاً روٹی، سبزیاں ، دالیںاور پروٹین وغیرہ دیں۔اگر انہیں سبزیاں پسند نہ ہوں تو والدین کو چاہیے کہ وہ گھر میں کباب اور نگٹس(nuggets) بنائیں تو ان میں سبزیاں باریک کاٹ کر ڈالیں جو سامنے نظر نہ آئیں۔ صبح انہیں ہلکا پھلکا ناشتہ دیں جس میں بریڈ کے ساتھ ایک انڈا بنا دیں۔ بچوں کا لنچ صحت بخش اور ان کی پسند کا ہو تاکہ وہ باہر کی چیزوں کی طرف متوجہ نہ ہوں۔گھر آنے پر بھی انہیں فروٹ چارٹ بنا کر دیں۔اس سے انہیں تمام پھلوں کی غذائیت ملے گی۔علاوہ ازیں اگران کے کھانے اور سونے کے اوقات ٹھیک ہوں تو بچے صحت مند رہیں گے ۔
18سال کی عمر کے بچوں کو اگر روزانہ ایک چھوٹا پیالہ میٹھا کھانے کے لیے دیں تو ان کے لیے نقصان دہ نہیںہیں گے۔ وہ دو پیالے بھی لے سکتے ہیں لیکن یہ مقداران بچوں کے لیے ہے جو کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں، نہ کہ ان کیلئے جو سارا دن گھر میں بیٹھے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ تازہ مچھلی اور دیسی چکن کا استعمال دل کی صحت کے لیے نہایت ہی مفید ہے۔
