Vinkmag ad

اون سے الرجی

اون سے الرجی

اس کا سبب وہ تیل ہے جوبھیڑ کی اون میں پایا جاتا ہے۔ یہ تیل لینولین کہلاتا ہے۔ جس کسی کواس تیل سے الرجی ہو‘ اسے اس کریم اورلوشن سے بھی الرجی ہو گی جس میں یہ تیل شامل ہو گا۔

بہت سے لوگ جب اونی کپڑے پہنتے ہیں تو ان میں الرجی کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ اس کا سبب اون ہی ہو۔ انہیں اس سے بنے ملبوسات میں موجود گردوغباریا کچھ کیمیکلزکی وجہ سے بھی الرجی ہو سکتی ہے۔ یہ چیک کرنے کے لیے پہلے کاٹن کی بنیان پہنیں اورپھراس کے اوپر اونی سویٹر پہنیں۔ اگرعلامات ظاہرنہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ اسے اُون سے الرجی نہیں۔اس کے لیے ایک تشخیصی ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے جسے سکن پیج ٹیسٹ کہتے ہیں۔

کرنے کے کام

الرجی کا بہترین حل احتیاط ہے۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں

٭موسم سرما کے آغاز پراونی کپڑوں کو دھو کراستعمال کریں۔

٭جلد کو باقاعدہ موئسچرائزکریں۔اس کے لئے کسی اچھے بے بی لوشن یا کریم سے مساج کریں لیکن پہلے یہ تسلی کرلیں کہ اس میں لینولین شامل نہ ہوجوالرجی کا باعث بنتی ہے۔

٭اونی کمبل متاثرہ فردسے دوررکھیں اوراون کے کپڑوں کی بجائے کاٹن‘ ریشم اورلینن کے کپڑے استعمال کریں۔

٭اس الرجی کا شکار وہ افراد بھی ہو سکتے ہیں جو سانس یا دمے کے مریض ہیں۔ اون کے استعمال سے ان کے مرض میں شدت آسکتی ہے اس لیے احتیاط لازمی کریں۔

٭اگریہ الرجی ہو جائے تو اسے نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔ جن لوگوں کو اس کا خدشہ ہو‘ انہیں چاہئے کہ بروقت الرجی سپیشلسٹ کے پاس جائیں۔ تشخیص جتنی جلدی ہو، اتنا ہی بہتر ہے۔

الرجی کسی بھی فرد کو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے۔ اس لیے ایسی کوئی بھی علامت خود میں یا بچوں میں دیکھیں تو ڈاکٹر سے لازماًمشورہ کریں اوراحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Lanolin, dust, Skin Patch Test, wool allergy, things to do

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کو ٹھوس غذا کب شروع کروائیں

Read Next

خشک اورچکنی جلدکی دیکھ بھال

Leave a Reply

Most Popular