Vinkmag ad

خشک اورچکنی جلدکی دیکھ بھال

خشک اورچکنی جلدکی دیکھ بھال

میری عمر27سال ہے۔ میری جلد کبھی بہت زیادہ چکنی ہو جاتی ہے اورکبھی بالکل خشک۔ اس لئے میں کوئی خاص لوشن استعمال نہیں کرسکتی۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے میں اپنی جلد کا خیال رکھ سکوں۔ مہربانی کرکے اس کا کوئی حل بتائیں۔ صبیحہ حامد، لاہور

جن لوگوں کی کمبینیشن جلد ہوتی ہے‘انہیں سردیوں میں اکثراس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا سردی یاجلد کی اس قسم کے سبب نہیں ہوتا بلکہ اس کا تعلق جلد کا خیال رکھے جانے کے طریقوں سے ہے۔ ہمارے ذہن میں جلد کی صفائی کا جو تصورہے‘ اس کے مطابق مہنگی سے مہنگی کریموں کا استعمال اشد ضروری ہے۔ مزید برآں ایسے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں جو جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جلد کے چکنے ہونے کا تعلق اس پر پائے جانے والے مخصوص غدود سے ہے جواسے چکنا رکھتے ہیں۔ ایسا کرنا جلد کے لئے ضروری ہے ورنہ خشک جلد خارش سمیت متعدد مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ صابن،فیس واش اوربعض کریمیں ان غدود کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلدی مسائل پیش آتے ہیں۔ سرد موسم میں جلد ذرا زیادہ خشک ہوجاتی ہے لہٰذا ایسےصابن استعمال نہ کریں جو جلد کی خشکی کا باعث بنتے ہوں۔ موائسچرائزنگ کریمیں خشک جلد کے لیے مفید ہیں لیکن ایسی کریموں کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے لئے موزوں ہوں۔ آپ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ کریم کا استعمال ناک اورماتھے کے حصے پرکم کیا کریں اورچہرہ دھونے کے فورا ًبعد اس پرکریم لگا لیا کریں۔

کچھ موائسچرائزرزجلد پرچکناہٹ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہیں خشکی دورکرنے کے لیے بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کوئی خاص غذا جلد کو چکنا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ چہرے کی چکناہٹ میں خوراک کا زیادہ عمل دخل نہیں لہٰذا کم ازکم اس مقصد کے لئے کھانے کی کوئی چیزنہ چھوڑیں ۔

combination skin care, moisturize skin, use moisturizer according to skin type

Vinkmag ad

Read Previous

اون سے الرجی

Read Next

تھائی رائیڈ کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular