تھائی رائیڈ کیا ہے

تھائی رائیڈ کیا ہے

تھا ئی رائیڈ غدود ہیں جوانسانی گلے میں جلد کے نیچے اس مقام پر پائے جاتے ہیں جہاں عموماً ٹائی باندھی جاتی ہے۔ بظاہر ایک اونس وزن کے یہ غدود نہایت نازک اوربے وقعت دکھا ئی دیتے ہیں لیکن جسمانی اورذہنی افعال میں اہم ہیں۔ ان کا بنیادی کام ایسی رطوبتوں کا اخراج ہے جو جسمانی نشوونما، دماغی صحت، توانائی کی فراہمی، خون میں کیلشیم کی سطح کو برقراررکھنے، آکسیجن کو کنٹرول کرنے اوروزن پر قابورکھنے جیسے اہم افعال سرانجام دیتی ہیں۔ یہ غدود نہ صرف میٹابولزم کے دوران توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ خون سے آئیوڈین کا حصول بھی ممکن بناتے ہیں۔

 تھائی رائیڈ کی کارکردگی میں خلل

ایسی صورت میں متاثرہ افراد دماغی عدم توازن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ مرض کی دیگرعلامات میں طبیعت میں مایوسی اوربے چینی، بالوں کا جھڑنا، وزن میں تیزی سے کمی بیشی ہونا ، توانا ئی میں کمی ، جسمانی نشوونما میں رکاو ٹ، خون میں کیلشیم کی سطح متاثر ہونا اورآکسیجن کا بےقابو ہونا شامل ہیں۔

وجوہات کیا ہیں

٭بعض ادویات کے مضراثرات۔

٭منشیات کا استعمال۔

٭مرض کی متاثرہ والدین سے موروثی طور پر اولاد میں منتقلی۔

٭غیرمتوازن خوراک۔

٭آئیوڈین کی کمی ۔

٭بیما ری کی بروقت تشخیص نہ ہونا۔

٭نومولود بچوں میں پیدائشی طورپران غدود کا غیرمتوازن ہونا۔

Thyroid gland, what is thyroid, disturbance in thyroid activity

Vinkmag ad

Read Previous

خشک اورچکنی جلدکی دیکھ بھال

Read Next

تھائی رائیڈ کے مسائل

Leave a Reply

Most Popular