Vinkmag ad

ہیٹر کےمتبادل ذرائع

ہیٹرکےمتبادل ذرائع

ہیٹر سے ایک مضر صحت گیس کاربن مونوآکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔ جب ہم اس کے قریب بیٹھتے ہیں تویہ سانس کے ذریعے ہمارے پھیپھڑوں میں اورپھروہاں سے ہمارے خون میں داخل ہوجاتی ہے۔ جب خون میں اس کی مقدار بڑھنے لگتی ہے توابتدائی طور پرسرمیں درد، چکر آنے ، چڑچڑا پن اورہلکی غنودگی پیدا ہونے لگتی ہے۔ اگر انسان کے خون میں یہ گیس 60 فی صد سے زیادہ جذب ہو جائے تواس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ہیٹر کے استعمال سے نہ صرف بجلی اور گیس کا بل زیادہ آتا ہے بلکہ اس سے صحت کے کئی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔اس لئے بہتر یہ ہے کہ سردی سے بچنے کے لئے متبادل ذرائع استعمال کریں۔ مثال کے طور پر

٭ گرم کپڑے پہنیں۔

٭لحاف اورکمبل اوڑھیں۔

٭کمرے کے دروازوں اورکھڑکیوں پرموٹے پردے لگائیں اورفرش پرموٹا قالین یا رگ بچھائیں۔

٭دن کے اوقات میں کمرے کی کھڑکیاں کھول کر رکھیں تاکہ ان میں دھوپ اچھی طرح سے داخل ہو سکے۔

٭کوشش کریں کہ کمرا بھرا بھرا ہو،کیونکہ خالی کمرے میں سردی زیادہ لگتی ہے۔

٭جسم میں گرمی پیدا کرنے والی ک غذائیں استعمال کریں ۔

heater alternates, winters, tips to reduce cold

Vinkmag ad

Read Previous

تھائی رائیڈ کے مسائل

Read Next

فرانزک سائیکاٹری: نفسیاتی مرض کے زیراثرجرم

Leave a Reply

Most Popular