Vinkmag ad

سفید زبان

A person’s tongue showing a white coating or patches on its surface.

سفید زبان (White tongue) کی کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زبان کی سطح پر موجود چھوٹے بال نما حصے زیادہ بڑھ جائیں یا سوج جائیں۔ مٹی، بیکٹیریا اور مردہ خلیے ان سوجے ہوئےحصوں کے درمیان پھنس کر زبان پر سفید تہہ پیدا کر دیتے ہیں۔ یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے۔

اگرچہ یہ دیکھنے میں پریشان کن لگ سکتی ہے، تاہم بالعموم نقصان دہ نہیں ہوتی۔ بعض اوقات یہ کیفیت سنگین حالات کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ ان میں انفیکشن یا قبل از سرطان تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

وجوہات

٭ سفید زبان کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں:

٭ منہ کے اندر مناسب صفائی نہ کرنا

٭ جسم میں پانی کی کمی، جس سے جسم صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتا

٭ الکحل کا استعمال

٭ تمباکو یا دیگر مصنوعات کا استعمال

٭ منہ سے سانس لینا

٭ کم فائبر والی غذا، جیسے زیادہ تر نرم یا میش کی ہوئی خوراک کھانا

٭ دانتوں کے تیز کنارے یا دانتوں کے آلات سے مسئلہ

٭ بخار

طبی کیفیات

زبان کی رنگت میں تبدیلی پیدا کرنے والے عوامل میں شامل ہیں:

٭ طویل عرصے تک اینٹی بائیوٹک یا کچھ دیگر ادویات کا استعمال، جو منہ میں ییسٹ انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں

٭ اورل تھرش ، منہ میں ییسٹ انفیکشن

٭ جغرافیائی زبان

٭ لیکوفلیکیا، زبان یا منہ میں سفید دھبے

٭ منہ کی اندرونی جھلی کی سوجن

٭ منہ یا زبان کا کینسر

٭ سفلس، جنسی طور پر منتقل ہونے والا انفیکشن

ڈاکٹر سے کب ملیں

عام طور پر زبان سفید ہونا نقصان دہ نہیں ہوتا، اور نرم برش یا ٹنگ سکریپر سے صفائی کرنے اور زیادہ پانی پینے سے یہ بہتر ہو جاتی ہے۔ تاہم فزیشن یا ڈینٹسٹ سے رابطہ کریں، اگر:

٭ سفید تہہ تشویش پیدا کرے

٭ زبان میں درد ہو

٭ یہ کیفیت چند ہفتوں سے زیادہ برقرار رہے

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وجائنا سے خون آنا

Read Next

آنکھوں سے پانی آنا

Leave a Reply

Most Popular