Vinkmag ad

دانتوں میں ٹھنڈا گرم کیوں لگتا ہے

بخار، درد، سوزش اور سوجن بہت سی بیماریوں کی ابتدائی علامات ہیں۔ شدید صورتوں میں ان کے بعد متعلقہ حصہ آہستہ آہستہ ناکارہ بھی ہوسکتا ہے۔ علامات کسی بڑے یا چھوٹے مسئلے کی طرف توجہ دلاتی ہیں، اس لئے بظاہر تکلیف دہ ہونے کے باوجود فائدہ مند ہیں۔ دانتوں کے مسائل میں بھی پہلے یہی نشانیاں سامنے آتی ہیں۔ تاہم ایک فرق یہ ہے کہ دانت سب سے پہلے حساس ہوجاتے ہیں یعنی ان میں ٹھنڈا گرم لگنے لگتا ہے۔

حساسیت کی وجوہات

دانتوں کی حساسیت کی ایک وجہ ان کی اوپری سخت اور حفاظتی تہہ کی خرابی ہے۔ یہ میٹھے کھانوں،تھوک کے اجزاء اور پلاک سے بننے والی تیزابیت کے باعث خراب ہوتی ہے۔

اس سے نچلی تہہ کو ڈینٹین (dentine) کہتے ہیں۔ اگرچہ یہ بھی سخت ہوتی ہے مگر اوپری تہہ کی نسبت نرم ہوتی ہے اور اسی میں ٹھنڈا گرم لگتا ہے۔ مسوڑھوں کی بیماری بھی اس کا سبب بن سکتی ہے۔ ابتدائی صورت (Gingivitis) میں مسوڑھوں میں سوزش اور سوجن ہو جاتی ہے۔ اگلے مرحلے (Peridontal disease) میں مسوڑھے دانتوں سے الگ ہو جاتے اور دانت ہلنے لگتے ہیں۔ برش کرنے پر منہ سے خون آنا، منہ سے بدبو آنا اور آئس کریم کھانے پر دانتوں میں ٹھنڈا لگنا اس کی علامات ہیں۔

دانتوں سے سخت چیزیں مثلاً اخروٹ یا بادام کا خول توڑنا، بوتل کا ڈھکن کھولنا یا بجلی کے تار چھیلنا بھی دانتوں کی حساسیت کی وجوہات ہیں۔ اس کے باعث دانتوں میں دراڑ آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ مریضوں کی بڑی تعداد وٹامن ڈی کی شدید کمی کے باعث دانتوں کے بھر بھرے پن کا شکار ہوتی ہے۔

دانتوں کو صحت مند کیسے رکھیں

حساسیت اور دانتوں کی دیگر بیماریوں سے بچنے کے لئے ان ٹِپس پر عمل کریں:

٭دن میں کم ازکم دو مرتبہ اور دو منٹ تک نرم دندانوں والے ٹوتھ برش سے دانت صاف کریں۔

٭صحت بخش خوراک کھائیں اور کولا مشروبات سے ہرممکن حد تک پرہیز کریں۔

٭چاکلیٹ اور ٹافیاں زیادہ نہ کھائیں اور میٹھا کھانے کے بعد کلی کریں۔

٭وٹامن ڈی کے حامل کھانے کھائیں۔ ان سے کمی پوری نہ ہو تو معالج کے مشورے سے سپلی منٹس لیں۔ اس سے کیلشیم کی سطح اوردانتوں کی صحت بھی بہترہوگی۔

٭ہرچھ ماہ بعد اپنے دانتوں کا چیک اَپ کروائیں۔

٭وقتاً فوقتاً دانتوں کی سکیلنگ اور پالش کرواتے رہیں۔

teeth sensitivity, what are the causes of teeth sensitivity, dental care, daanton mai thanda garam lagna, health, shifa news, teeth care, oral health

Vinkmag ad

Read Previous

آدھے سر کا درد

Read Next

Children control parents by blocking two holes of body; mouth and anus

Leave a Reply

Most Popular