Vinkmag ad

ہائیڈروتھیراپی

ہائیڈروتھیراپی

ہائیڈرو‘ کا مطلب ’پانی‘ اور’تھیراپی‘ سے مراد ’علاج‘ ہے۔ یوں پانی سے علاج کو ہائیڈرو تھیراپی یا واٹرتھیراپی کہا جاتا ہے ۔

پانی کے اندر ورزشیں

 پانی کے اندر ورزش کے مختلف طریقے ہیں۔

پانی میں چلنا

یہ ورزش عام طور پرجس پُول میں کی جاتی ہے‘ اس کا درجہ حرارت 28سے34ڈگری سنٹی گریڈ رکھا جاتا ہے ۔ عموماً اس کی گہرائی 16فٹ اورلمبائی 20سے 22فٹ ہوتی ہے۔
اس کے لئے مخصوص لباس کا ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ پول میں داخل ہونے سے پہلے اور بعد میں غسل کرنا لازمی ہے کیونکہ اس پانی میں کلورین شامل ہوتی ہے۔یہ مریض کی جلد پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ یہ ورزش جوڑوں کے درد یا پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے ٹھوس زمین پر نہ چل پانے والےمریضوں کے لئے ہے۔

پانی جسم کا زیادہ تر وزن اٹھا لیتا ہےلہٰذا اس میں چلنا آسان اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایسے جوڑوں پر جسم کا پورا وزن نہیں پڑتااور وہ بغیر درد کے آسانی سے حرکت کرسکتے ہیں۔ پانی میں چلنے کی مختلف اقسام میں سیدھا چلنا، پیچھے کو چلنا، سائیڈ واک اور پانی کے دباؤ کے خلاف چلنا شامل ہیں۔ان سے جوڑفعال اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

hydrotherapy, walking in water, exercise

Vinkmag ad

Read Previous

وزن گھٹانے کے لئے 10موثر اقدامات

Read Next

اف‘گردن کا درد

Leave a Reply

Most Popular