Vinkmag ad

اف‘گردن کا درد

اف‘گردن کا درد

حرکت کے لئے قدرت نے مختلف جوڑ بنائے ہیں جوہمیں اپنے معمولات زندگی انجام دینے میں مدد دیتے ہیں۔ ان جوڑوں کو زیادہ عرصے تک فعال اور صحت مند رکھنے کا آسان اور دیر پا طریقہ ورزش ہے۔یہ ہمیں نہ صرف بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ اگر ہم بیمار ہو جائیں تو صحت یابی کے عمل کو تیز بھی کرتی ہے ۔ بعض ورزشیں ہم کسی کی مدد کے بغیرخود ہی کر سکتے ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جنہیں کسی ماہر کی نگرانی کے بغیرکرنا فائدہ مند نہیں ہوتابلکہ کچھ صورتوں میں نقصان دہ ہوتا ہے۔ہیں۔

پٹھوں کی مضبوطی کے لئے ورزشیں

اگر کوئی شخص گردن کے درد کا شکار نہ ہو تو بھی وہ انہیں اپنے معمول میں شامل کر کے گردن کے پٹھوں کو مضبوط کر سکتا ہے ۔

٭ہتھیلیوں کی مدد سے پانچ سیکنڈ تک اپنی پیشانی پر دباؤ ڈالیں ۔ دونوں ہتھیلیوں سے بیک وقت ماتھے پر اس طرح زور دیں کہ سر حرکت نہ کرنے پائے ۔ اس ورزش کو تین بار دہرائیں۔

٭اپنے دونوں ہاتھوں کو باری باری سرکی سائیڈ پر رکھیں اور کان کو کندھے کی طرف لانے کی کوشش کریں ۔ اس دوران سرکی حرکت کوروکے رکھیں ۔ اب اپنے ہاتھوں کو کپ کی شکل دیں اور سر کے پیچھے رکھیں۔پانچ سیکنڈ کے لیے سرسے پیچھے کی جانب اور ہاتھوں سے آگے کی طرف زور لگائیں اور حرکت کو روکیں۔اس کے اختتام کے بعد خود کو پر سکون کر لیں۔

٭اب اپنادایاں ہاتھ دائیں کنپٹی پر رکھیں۔ پانچ سیکنڈ کے لیے اپنی ٹھوڑی کو دائیں کندھے کی طرف موڑنے کی کوشش کریں۔ حرکت کو ہاتھ کی مدد سے روکے رکھیں۔ یہی ورزش بائیں جانب دہرائیں ۔اس ورزش کو دن میں تین بار دہرائیں۔

فوائد

ان ورزشوں سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں
٭گردن کے پٹھوں میں لچک اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
٭گردن پھر سے مکمل حرکت کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔
٭گردن میں اکڑاؤ کم ہو جاتا ہے۔
٭گردن کا درد اور سوجن کم ہوجاتی ہے۔

neck pain, exercises, benefits

Vinkmag ad

Read Previous

ہائیڈروتھیراپی

Read Next

 نزلہ زکام کے بارے میں غلط فہمیاں 

Leave a Reply

Most Popular