نزلہ زکام کے بارے میں غلط فہمیاں 

 نزلہ زکام کے بارے میں غلط فہمیاں

٭ نزلہ زکام کے بارے میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دائمی ہوتا ہے لہٰذا اس کے علاج کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ تاثر درست نہیں۔ ایک صحت مند انسان کومستقل نزلہ زکام نہیں ہونا چاہیے اوراگریہ ہوجائے تو قابل علاج ہے۔

٭ لوگوں میں ایک غلط تاثر یہ بھی پایا جاتا ہے کہ زکام کی وجہ سے سر کے بال گرنے لگتے ہیں۔ بالوں کا گرنا اور سفید ہونا موروثی صفت ہے۔ اس کا زکام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احتیاطیں

٭ گھر کا کوئی فرد فلویا وبائی نزلے سے متاثر ہو تو اُسے چاہیے کہ دوسرے افراد سے تھوڑا دور رہے۔ زیادہ قریب بیٹھ کر باتیں کرنے اور چھینکنے سے اس کے جراثیم دوسرے افرادمیں منتقل ہوسکتے ہیں۔

٭ ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے کے صورت میں اگرآپریشن کروانا ضروری ہو تو وہ تین ہفتوں کے اندرہونا چاہیے۔ اگر ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرجائے توپھربڑاآپریشن کروانا پڑتا ہے۔

٭ ناک کے انفیکشن سے بچنے کے لئے گردوغبار، دھوئیں اورسگریٹ نوشی سے دوررہنا چاہیے۔

flu, common misconceptions, prevention

Vinkmag ad

Read Previous

اف‘گردن کا درد

Read Next

ناک کی الرجی

Leave a Reply

Most Popular