Vinkmag ad

وزن گھٹانے کے لئے 10موثر اقدامات

وزن گھٹانے کے لئے 10موثر اقدامات

٭آپ جو کچھ بھی کھائیں اس کا حساب رکھیں۔بہتر یہ ہے کہ ایک ڈائری میں چیزیں نوٹ کرتے جائیں۔ ایسے اندازاً آپ تقریباً پندرہ فی صدکم غذا کھا ئیں گے۔ اختتام ہفتہ پراس پرایک نظر ڈالیں اورروغن سے بھرپورغذائوں، کولا مشروبات اورکافی وغیرہ سے خصوصاً پرہیز کریں۔

٭ سادہ غذا کو اپنا معمول بنائیں۔ چٹنیوں‘مربوں اور چپس وغیرہ سے بچیں۔ سینڈوچ وغیرہ سے بھی پرہیز کریں۔کریم سے بنے سلاد (مثلاًرشین سلاد) نہ کھائیں۔تازہ سبزپتوں والی سبزیاں سلاد کی شکل میں استعمال کریں۔ ڈبوں میں بند جوس بالکل نہ پئیں۔اس کی بجائے تازہ سیب‘مالٹا اور تربوز کھائیں۔

٭پلیٹ میں کم کھانا ڈالیں۔ چھوٹی ڈنر پلیٹ‘چھوٹے کپ اور گلاس استعمال کریں۔

٭ پسندیدہ غیرصحت بخش کھانوں کی چیزوں میں سے ایک آدھ چیز بالکل چھوڑ دیں۔

٭معدے کو زیادہ دیر تک خالی نہ رکھیں ورنہ سارادن کچھ نہ کھانا بعد میں زیادہ کھانے کا باعث بنے گا۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں۔

٭ہفتے میں کم از کم ایک بار آدھے گھنٹے کے لئے پرمشقت کام مثلاًچند کھڑکیوں کی صفائی یا فرش کی رگڑ رگڑ کر صفائی کریں۔

٭سوڈا واٹر اور انرجی مشروبات کی بجائے کھیرا‘مالٹا‘ لیموں اور پودینہ ملے گھریلو مشروبات استعمال کریں۔

٭اپنی جسمانی سرگرمیوں مثلاً بھاگ دوڑ کوبڑھائیں۔اگر ورزش کا وقت نہیں ملتا تو اس کمی کو زیادہ پیدل چل کر پورا کریں۔ بلڈنگ میں اوپر جانے کے لئےسیڑھیاں چڑھیں۔ اپنی کار کو دفتر سے ذرا دور پارک کریں تاکہ آپ کو اس تک چل کر جانا پڑے۔

٭رات کو سونے سے تین گھنٹے پہلے کھانا کھالیں۔ہرکھانے کے بعد اور سونے سے پہلے دانت لازماً صاف کریں۔

٭پرسکون نیند آپ کے وزن کو کنٹرول کرنے کے لئے کارآمد ہے۔آپ جتنا زیادہ بیدار رہیں گے‘ اتنا ہی زیادہ کھانے کی کوشش کریں گے۔

weight loss, effective tips, increase physical activity

Vinkmag ad

Read Previous

اُف! دانت کا درد

Read Next

ہائیڈروتھیراپی

Leave a Reply

Most Popular