انیمیا کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے ایک وٹامن بی-12 یا فولیٹ (وٹامن بی-9) کی کمی بھی ہے۔ ان وٹامنز کی کمی کے باعث خون کے سرخ خلیوں کا سائز معمول سے بڑھ جاتا ہے۔ اس وجہ سے وہ صحیح طریقے سے کام نہیں کرپاتے اور جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
علامات
وٹامن بی-12 کی کمی سے ہونے والے انیمیا کی علامات کئی مہینوں یا سالوں میں نمایاں ہوتی ہیں جبکہ فولیٹ کی کمی کی صورت میں بعض اوقات چند ہفتوں میں بھی علامات ظاہر ہو جاتی ہیں۔ علامات یہ ہیں:
٭ تھکاوٹ
٭ سانس پھولنا
٭ چکر آنا
٭ جلد کا پیلا یا زرد نظر آنا
٭ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی
٭ وزن میں کمی
٭ ہاتھوں اور پاؤں میں سنسناہٹ یا جھنجھناہٹ
٭ پٹھوں کی کمزوری
٭ سوچ یا رویے میں تبدیلی
٭ توازن برقرار رکھنے میں دشواری
وجوہات
٭ خوراک میں وٹامن بی-12 اور وٹامن بی-9 کی کمی
٭مختلف بیماریوں مثلاً سیلیئک ڈیزیز یا معدے اور آنتوں کی سرجری کے باعث جسم کا وٹامن بی-12 اور فولیٹ جذب نہ کر پانا
٭ زیادہ مقدار میں الکوحل کا استعمال
٭ بعض مخصوص ادویات مثلاً اینٹی سیژرز کا استعمال
خطرے کے عوامل
یہ عوامل اس کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں:
٭ کرونز (crohn’s disease) اور سیلیئک کی بیماری
٭ ٹائپ 1 ذیابیطس
٭ معدے یا آنتوں کی سرجری
٭ بڑھتی عمر
٭ طویل عرصے تک الکوحل کا استعمال
پیچیدگیاں
بچوں میں پیدائشی مسائل: یہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرسکتے ہیں
اعصابی نظام کے مسائل: یہ ہاتھوں اور پاؤں میں مستقل جھنجھناہٹ اور توازن کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں
معدے یا آنتوں کا کینسر: ان کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
ان صورتوں میں بلا تاخیر ڈاکٹر کو دکھائیں:
٭ مسلسل تھکاوٹ
٭ سانس پھولنا
٭ چکر آنا
٭ ہاتھوں یا پاؤں میں سنسناہٹ
٭ وقت کے ساتھ علامات میں اضافہ
تشخیص
اس کی تشخیص کے لیے بلڈ ٹیست کئے جاتے ہیں جن کی مدد سے سرخ خلیوں، وٹامن بی-12 اور فولیٹ کی جانچ کی جاتی ہے۔
علاج
٭ وٹامن بی-12 کے انجیکشن، گولیاں اور ناک میں استعمال ہونے والے جیل یا سپرے
٭ فولک ایسڈ کی گولیاں یا IV ڈرِپس
احتیاطی تدابیر
وٹامن کی کمی سے ہونے والے انیمیا سے بچنے کے لیے:
٭ وٹامن بی-12 سے بھرپور غذائیں مثلاً چھوٹا، بڑا گوشت، چکن، کلیجی، مچھلی، انڈے اور دودھ وغیرہ استعمال کریں
٭ فولیٹ سے بھرپور غذائیں مثلاً پالک، بروکلی، مالٹا، لیموں، کیلا، اور سٹرابیری وغیرہ استعمال کریں
٭ ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس استعمال کریں
٭ الکوحل کے زیادہ استعمال سے گریز کریں
٭ باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں
Frequently Asked Questions (FAQs)
وٹامن کی کمی سے ہونے والا انیمیا کیا ہے؟
یہ انیمیا کی ایک قسم ہے جو وٹامن بی-12 یا فولیٹ (وٹامن بی-9) کی کمی سے ہوتی ہے۔
اس بیماری کی عام علامات کیا ہیں؟
تھکاوٹ، سانس پھولنا، چکر آنا اور ہاتھوں پاؤں میں جھنجھناہٹ ہونا۔
فولیٹ کس وٹامن کو کہا جاتاہے؟
وٹامن بی-9۔
کیا وٹامن سپلیمنٹس سے علاج ممکن ہے؟
جی ہاں، اکثر مریضوں میں وٹامن سپلیمنٹس مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
کیا اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے؟
متوازن غذا اور مناسب وٹامنز کا استعمال اس کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=oncologist