Vinkmag ad

پیشاب کی نالی میں انفیکشن

’’پوشیدہ ‘‘ کا لیبل دیے جانے والے امراض کو ڈاکٹر سے چھپانے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مرض رفتہ رفتہ بڑھنے لگتا ہے اور بالآخر پانی سر سے گزر جاتا ہے۔ پیشاب کی نالی یا اس کے راستے میں انفیکشن یعنی یو ٹی آئی(Urinary Tract Infection) بھی ایک ایسا ہی مسئلہ ہے جس کی جلد تشخیص اور علاج ضروری ہے۔

عام وجوہات

پیشاب سے متعلق انفیکشن عموماً آنت میں رہنے والے بیکٹیریا  سے ہوتاہے جسے ’ایکولائی‘ کہا جاتا ہے۔ یہ بیکٹیریم یوریتھرا سے ہوتے ہوئے پیشاب کی نالی میں داخل ہوکر مثانے میں افزائش نسل شروع کر دیتا ہے۔ یوں تو قدرت نے ایسا نظام تشکیل دیا ہے جو بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کو اس راستے میں نہیں آنے دیتا لیکن کبھی کبھی وہ فیل ہوجاتا ہے۔ نتیجتاً پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔

تشخیص اور علاج

اس کی تشخیص عموماً ظاہری علامات سے ہوجاتی ہے۔ مزید تصدیق کے لئے مریض کے پیشاب اور خون کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔جہاں تک علاج کا تعلق ہے تو وہ انفیکشن کی قسم کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ مریضوں کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا کورس کسی وقفے کے بغیر مکمل کریں۔ دوسری صورت میں ممکن ہے بیکٹیریا دوا کے مقابلے میں مزاحمت کی صلاحیت پیدا کر لے جسے ختم کرنے کے لیے زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک دواؤں اور وقت کی ضرورت ہو گی۔

ذیابیطس اور پیشاب کی نالی میں پتھری کے مریضوں کو یوٹی آئی سے بچاؤ کے لیے علیحدہ علاج اور دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں صرف ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہی استعمال کرنا چاہئے۔

 اس انفیکشن سے بچنے لئے ان باتوں پر عمل کریں:

٭ذاتی صفائی یقینی بنائیں۔ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد صفائی پیچھے سے آگے کی بجائے آگے سے پیچھے کی طرف کریں۔

٭زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

٭کرین بیری جوس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

٭صابن، مائع صابن، وجائنل ڈوش  اور ایسی اشیاء کے شرمگاہ پر استعمال سے پرہیز کریں جن میں خوشبو ہوتی ہے۔

٭ پیشاب روکنے کی عادت ترک کریں۔

٭ حمل روکنے کے لئے مانع حمل ادویات کی بجائے ڈاکٹر کے مشورے سے دیگر طریقوں کو ترجیح دیں۔

tips to prevent a urinary tract infection, Urinary tract infection (UTI) – Symptoms and causes, infections that affect the bladderurinary tract mai infection say kaisay bachein

Vinkmag ad

Read Previous

پیٹ میں درد

Read Next

چھوٹے سر والے بچے

Leave a Reply

Most Popular