Vinkmag ad

ہارمونل مسائل کا علاج

ہارمونل مسائل کا علاج

بروقت علاج نہ ہونے سے جسمانی ساخت کی خرابی اوربانجھ پن کے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ جو بچے بڑھوتری کے دور سے گزر رہے ہوں‘ ان کے بالغ ہونے تک ان کے ہارمونزضرور چیک کروائیں۔ مزید براں جب بھی ان میں معمول سے ہٹ کر علامتیں سامنے آئیں تو ان کا اصل سبب معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ ہارمونز کا ٹیسٹ اس میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

معدے اور بلڈپریشر کے بہت سے مسائل کی وجہ ہارمونز ہوتے ہیں جبکہ مریض طویل عرصے تک صحت یاب نہ ہونے کے باوجود معدے اور دل کے ڈاکٹر کے پاس جاتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی بیماری علاج کے باوجود زیادہ عرصے تک ٹھیک نہیں ہورہی تو ہارمونز سپیشلسٹ کو بھی دکھالیں تاکہ بروقت اور صحیح علاج ممکن ہوسکے۔

کرنے کے کام

٭رات کو جلدی سونا اورصبح جلدی جاگنا عمومی صحت اور ہارمونز کے نظام کو بہتر کرتا ہے ۔اس لئے اس آسان اصول پر ضرور عمل کریں۔

٭خوراک میں چکنائی کے زیادہ استعمال سے ہر ممکن اجتناب کریں۔

٭ ایسی خوراک جو ہارمونز سے تیار کی گئی ہو‘ کا زیادہ استعمال بھی ہارمونز کے نظام کو ڈسٹرب کرسکتا ہے۔

٭کھٹی چیزیں زیادہ کھانے سے مردوں میں ہارمونز کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

٭کچھ ادویات بھی ان مسائل کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ان میں نفسیاتی بیماریوں کے علاوہ معدے‘ بلڈ پریشر یا مرگی کی ادویات بھی شامل ہیں۔

hormonal issues, treatment, things to do

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونز کے مسائل

Read Next

کیڑوں کے کاٹے اور ڈنگ کا علاج

Leave a Reply

Most Popular