Vinkmag ad

ہارمونز کے مسائل

ہارمونز کے مسائل

ہارمونز سے متعلق چند مسائل اور ان سے محفوظ رہنے کے کچھ آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں

ہارمونز اور موٹاپا

ہماری صحت سے متعلق بہت سے مسائل بعض اوقات ہارمونزسے جڑے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات اس پہلو کو دیکھے بغیر انہیں دیگر عوامل سے وابستہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک موٹاپا بھی ہے۔ ایڈرینل گلینڈ کارٹی سول ہارمون خارج کرتا ہے جو دو اہم ہارمونز گریلن اور لیپٹِن کو متاثر کرتا ہے۔ گریلن رطوبت ہمارے معدے اور چھوٹی آنت پر اثر انداز ہوتی اور بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔ دوسری طرف لیپٹِن ہارمون جسم کو بتاتا ہے کہ اب مزید کھانے کی ضرورت نہیں لہٰذا فرد کھانے سے ہاتھ روک لیتا ہے۔ یوں لیپٹن کی کمی اور گریلن کی زیادتی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ جب گریلن کا لیول بڑھتا ہے تو کھانے کی خواہش بھی بڑھتی ہے۔ اگریہ ہارمون لگاتار بڑھتا رہے تو آپ کو بھوک زیادہ لگے گی اورآپ پیٹو ہوجائیں گے۔ اسی طرح لیپٹن کی کمی بھی موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔

چہرے پر بال آنا

خواتین کے چہروں پر بال آجانے کو بھی جلد کے ایک مسئلے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اکثر صورتوں میں اس کا تعلق ہارمونز کے ساتھ ہوتاہے اوراس وقت سامنے آتا ہے جب جسم میں مردانہ ہارمون زیادہ پیدا ہو رہا ہو۔ علاج سے اس ہارمون کو غیرمتحرک کیا جا سکتا ہے جس سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ خواتین چہرے کے بالوں کے لئے لیزرٹریٹمنٹ کی طرف رُخ کرتی ہیں حالانکہ جب تک ہارمونز کا مسئلہ حل نہیں ہو گا تب تک لیزر سے علاج کے باوجود بال باربار آتے رہیں گے۔

 hormonal issues, hair on skin, obesity

Vinkmag ad

Read Previous

لیمن بام

Read Next

ہارمونل مسائل کا علاج

Leave a Reply

Most Popular