مکھیاں بھگانا اب آسان
باورچی خانے سے مکھیوں کو بھگانے کا ایک آسان نسخہ یہ ہے کہ آپ اسفنج کاایک ٹکڑا ابلتے ہوئے پانی میں بھگو کر شیشے کی پلیٹ میں رکھیں اور اس پرآدھا چمچ لیونڈر کا تیل ڈال دیں۔ اس سے ساراکچن مہک جائے گا اورمکھیاں غائب ہوجائیں گی۔
دن میں دوبار اسفنج کو ابلتے ہوئے پانی سے گیلا کریں جبکہ آدھاچمچ لیونڈرکا تیل ہفتے میں صرف ایک بار ڈالنا کافی ہے ۔
مکھیاں بھگانے کا دوسرا نسخہ یہ ہے کہ پودینے کی چند ٹہنیاں پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔اس کے علاوہ فرش پر ٹاکی لگانے سے پہلے اسے فینائل سے دھونا بھی مفید رہتا ہے ۔
flies, kitchen, lavender oil, sponge, mint stems
