بادام بھگو کرکھائیں
باداموں کے گرد لپٹی ہوئی برائون رنگ کی جھلی میں ٹینن نامی ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو اسے اپنی غذائیت برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جن لوگوں کو اس جھلی سے الرجی ہو‘ انہیں چاہئے کہ بادام بھگو کر اسے اتار لیں۔
بادام چھیلے ہوئے ہوں یا اس کے بغیر‘ دونوں میں لائی پیز نامی انزائم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی کو ہضم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس میں موجود غذائیت کی وجہ سے ہماری بھوک کم ہوتی ہے اور نتیجتاً ہم کم کھانا کھاتے ہیں۔
بھگوئے ہوئے باداموں میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جن کی وجہ سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔ ان وٹامن بی 17اور فولک ایسڈ بھی ہوتا ہے جوحاملہ خواتین کے لئے مفید ہے۔
Almonds, nutrition, pregnancy, folic acid, antioxidants
