ہائی بلڈ پریشرچیک کرنے کا درست طریقہ

0

ہائی بلڈ پریشرچیک کرنے کا درست طریقہ

اگر کوئی شخص دوڑتا‘زیادہ کام کرتا یا کھیلتا ہے تواس کا بلڈ پریشرزیادہ ہو جاتا ہے۔ یہ ان سرگرمیوں کے اختتام پرخود بخود نارمل ہوجاتا ہے۔ اس لئے یہ کوئی مرض نہیں۔ ہائی بلڈ پریشربیماری تب بنتا ہے جب کئی دنوں تک ایسی سرگرمی کے بغیربھی خون کا دباؤ قابو میں نہ ہو۔

ضروری ہدایات

ہائی بلڈپریشر کی صحیح تشخیص کے لئے ضروری ہے کہ ایک ہفتے تک ایک چارٹ پر اپنے بلڈ پریشرکی ریڈنگ نوٹ کی جائے۔اس کے بعد ریڈنگز کی اوسط نکالیں۔اس کا جواب ہی آپ کا عمومی بلڈٖ پریشر ہو گا۔ بلڈ پریشرنوٹ کرتے ہوئے چند اہم باتیں یاد رکھیں جو مندرجہ ذیل ہیں

٭بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے ایک وقت مقرر کریں اورروزانہ اسی وقت پر اسے چیک کریں ۔

٭بلڈ پریشر ہمیشہ اپنے بازو کے اوپر والے حصے پر چیک کریں۔

٭بلڈ پریشر چیک کرنے کے آلے کا کف آپ کی بازو کے مطابق ہو‘اس لئے کہ چھوٹا یا بڑا کف اس کی ریڈنگ کو متاثر کرسکتا ہے۔

٭کپڑوں کے اوپربلڈ پریشر چیک نہ کریں بلکہ اس کے لئے آستین اوپرکرلیں ۔

٭اگرآپ باہر سے چل کر آئے ہیں یا آپ نے کوئی جسمانی سرگرمی کی ہے تو تو فوراً بلڈ پریشر چیک کرنے کی بجائے کم ازم کم تین سے پانچ منٹ کے لئے آرام سے بیٹھ جائیں۔

٭بلڈ پریشر کسی آرام دہ جگہ اور آرام دہ حالت میں بیٹھ کر چیک کروائیں ۔

٭ذہنی تنائو‘اضطرابی کیفیت اورسگریٹ نوشی بھی بلڈ پریشرکی ریڈنگ کومتاثر کرسکتی ہیں ۔ اس لئے بلڈپریشر چیک کرتے وقت ان سے دوررہیں۔

how to check blood pressure, important instructions

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x