Vinkmag ad

بلڈ پریشر چیک کرنے کا درست طریقہ

ہمارے ہاں اکثر لوگوں میں بلڈ پریشر کو صحیح طریقے سے چیک کرنے کے حوالے سے آگاہی نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص دوڑتا، زیادہ کام کرتا یا کھیلتا ہے تو اس کا بلڈ پریشر زیادہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اگر بلڈ پریشر ریڈنگ لی جائے تو وہ زیادہ ہی ہوگی مگر اسے مرض نہیں کہا جائے گا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ان سرگرمیوں کے اختتام پر ہمارا بلڈ پریشر خود بخود نارمل ہو جاتا ہے۔

اس کے برعکس اگر کئی دنوں تک ایسی سرگرمی کے بغیر بھی خون کا دباؤ قابو میں نہ ہو تو ہائی بلڈ پریشر ایک بیماری سمجھی جائے گی۔ بلڈپریشر کی صحیح تشخیص کے لئے ضروری ہے کہ ایک ہفتے تک ایک چارٹ پر اپنے بلڈ پریشر کی ریڈنگ نوٹ کی جائے۔ اس کے بعد ریڈنگز کی اوسط نکالیں۔ اس کا جواب ہی آپ کا عمومی بلڈٖ پریشر ہو گا۔

بلڈ پریشر چیک کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں:

٭بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے ایک وقت مقرر کریں اور روزانہ اسی وقت پر اسے چیک کریں۔

٭بلڈ پریشر ہمیشہ اپنے بازو کے اوپر والے حصے پر چیک کریں۔

٭بلڈ پریشر چیک کرنے کے آلے کا کف آپ کی بازو کے مطابق ہو‘اس لئے کہ چھوٹا یا بڑا کف اس کی ریڈنگ کو متاثر کرسکتا ہے۔

٭کپڑوں کے اوپر بلڈ پریشر چیک نہ کریں بلکہ اس کے لئے آستین اوپر کرلیں۔

٭اگرآپ باہر سے چل کر آئے ہیں یا آپ نے کوئی جسمانی سرگرمی کی ہے تو تو فوراً بلڈ پریشر چیک نہ کریں۔ کم ازم کم تین سے پانچ منٹ کے لئے آرام سے بیٹھ جائیں۔

٭بلڈ پریشرچیک کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے چائے، کافی یا سگریٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

٭ذہنی تناؤ بھی بلڈ پریشرکی ریڈنگ کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس لئے بلڈ پریشر چیک کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ پرسکون ہیں اور آپ کو کسی قسم کی پریشانی وٖغیرہ نہیں ہے۔

٭بلڈ پریشر کسی آرام دہ جگہ اور آرام دہ حالت میں بیٹھ کر چیک کروائیں۔

ان تمام ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے آرام دہ پوزیشن میں بیٹھ جائیں.  پھربازو کو دل کی سطح پر رکھیں۔یعنی یہ نہ تو بہت اونچا اور نہ نیچے ہو۔ اس  کے بعد ایک مرتبہ ریڈنگ لیں۔ اگر یہ زیادہ آئے تو اس کو دوبارہ چیک کریں۔

how to check blood pressure,correct way to check blood pressure, blood pressure reading, shifanews, health, bp kaisay check kartay hain

Vinkmag ad

Read Previous

خسرے سے خطرہ

Read Next

دل کی شریانوں کا ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular