Vinkmag ad

مسوڑھوں میں خرابی کی علامات اور علاج

 مسوڑھوں میں خرابی کی علامات اور علاج

مسوڑھے میں انفیکشن یا ان کے خراب ہونے کی صورت میں درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں

٭سانس میں بد بو جو ختم نہ ہو۔

٭مسوڑھو ں کالال ہونا اور سوج جانا۔

٭مسوڑھوں سے خون آنا۔

٭چبانے سے تکلیف ہونا۔

٭دانتوں کا ہلنا۔

٭دانتوں کا حساس ہونا۔

٭مسوڑھوں کا پیچھے ہٹنا۔

مسوڑھوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے علاج تجویز کیا جا تا ہے، تاہم اس کا بنیادی مقصد انفیکشن کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔۔علاج کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مریض گھر پر بھی احتیاط اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرے۔علاج کے بعد اگر ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بیماری دوبارہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

کرنے کے کام

درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے انہیںصحت مند رکھا جا سکتاہے

٭رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتے کے بعد لازماً دانت صاف کریں۔

٭دانتوں کے درمیانی جگہ کی صفائی کے لیے روزانہ فلاس کریں۔

٭ہر چھ ماہ بعد ماہرامراض دندان سے معائنہ کرائیں تاکہ کسی بھی مسئلے کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

٭سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

٭ذیابیطس کے مریض شوگر کو کنٹرول میں رکھیں۔

٭کسی غیر معمولی صورت حال میں ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں۔

symptoms , treatment of infected gums

Vinkmag ad

Read Previous

خراب مسوڑھوں کی وجوہات

Read Next

ناخن سے دوستی

Leave a Reply

Most Popular