خراب مسوڑھوں کی وجوہات
منہ میں ہر وقت بہت سے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو لعاب اور خوراک کے ذرات کی مدد سے ’پلاک‘ بنا تے رہتے ہیں۔ برش اور فلا سنگ( نرم دھاگے کی مدد سے صفائی) کے ذریعے یہ ختم ہو تا رہتا ہے۔ جوپلاک ختم نہیں ہوپاتا ،وہ سخت ٹاٹریاکیلکولس کی شکل میں دانتوں پر جم جاتا ہو اورصاف کرنے سے بھی دور نہیں ہوتا۔اسے ماہر امراض دندان ہی دور کر سکتا ہے۔دانتوں پر جتنا زیادہ پلاک اور ٹاٹر اکٹھا ہوتا رہے گا‘ مسوڑھوں کے لیے اتناہی نقصان دہ ثابت ہو گا ۔
مسوڑھے خراب ہونے کی دیگر وجوہات
برش کرنے کا غلط طریقہ
اکثر اوقات دانت صاف تو کیے جاتے ہیں لیکن عموماًبہت سے لوگوں کا برش کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے صفائی مناسب طور پر نہیں ہو پاتی۔ دانتوں کے درمیانی جگہ کی صفائی کے لیے فلاس کرنا ضروری ہوتا ہے جو اکثر نہیں کیا جاتا۔
سگریٹ نوشی
سگریٹ نوش افراد کے مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگر یہ جاری رہے تو کامیاب علاج کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
خواتین میں ہامونز کی تبدیلی
اس وجہ سے بھی مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دوران حمل ایسا اکثر دیکھنے میں آتا ہے ۔
ذیابیطس
ذیابیطس کے مریضوں کو دیگر انفیکشز کی طرح مسوڑھوں کا انفیکشن ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
دوائیں
کچھ دواؤں کے استعمال سے لعاب کم بنتا ہے جس سے مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
موروثیت
کچھ لوگ موروثی طور پر اس کا شکار ہوتے ہیں۔
مسوڑھوں کی سوجن
جب پلاک اور ٹاٹر زیادہ اکٹھا ہونے لگے تو بیکٹیریا مسوڑھوں میں سوجن پیدا کر دیتے ہیں۔اسے مسوڑھوں کی سوزشکہتے ہیں ۔ اس میں مسوڑھے لال ہوکر سوج جاتے ہیں اوران سے خون بھی نکلتا ہے۔ مسوڑھوں کی بیماری معمولی بھی ہو سکتی ہے اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی بھی ۔ اس سے بچاؤ کے لیے منہ کی صفائی رکھنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اس کا علاج ممکن ہے ۔
دانت کے گرد سوجن
اگر مسوڑھوں کی سوجن کا علاج نہ کیا جائے تو انفیکشن دانت کی ہڈی اورپھر دانت تک پہنچ جاتا ہے۔ایسے میں ان کے گرد سوجن ہوجاتی ہے۔اس کیفیت کو پیریوڈونٹائیٹس کہتے ہیں۔ ایسے میں مسوڑھے دانت اور درمیان کی جگہوں سے پیچھے ہٹناشروع ہوجاتے ہیں۔جب پلاک مسوڑھوں کی حد سے نیچے جمنا شروع ہوتا ہے توجسم کا مدافعتی نظام بیکٹریا کے خلا ف لڑناشروع کر دیتا ہے۔ بیکٹریا کے زہریلے مادے اور مدافعتی نظام کی کارروائی کے رد عمل میں دانت کے نیچے ہڈی اور ٹشوز متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو مسوڑھے،ہڈی اور ٹشوز خراب ہوجاتے ہیں۔ایسے میں دانت گر جاتا ہے یااسے نکالنا پڑ جاتا ہے۔
Gum infection, bleeding, swelling, hormones, smoking