Vinkmag ad

پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز کے فروغ کے لیے ڈریپ قوانین میں اصلاحات

Symbolic illustration of clinical trial

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں میڈیکل ریسرچ اور کلینیکل ٹرائلز کے فروغ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈریپ اور این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹوز، ڈی جی ہیلتھ اور کلینیکل ٹرائل یونٹ کے ڈائریکٹر شریک ہوئے۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل ریسرچ کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ ملک کو کلینیکل ریسرچ کا علاقائی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈریپ بائیو سٹڈی رولز میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ان کا مقصد شفاف، مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق سسٹم قائم کرنا ہے۔

جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت تمام درخواستیں آن لائن پراسیس ہوں گی۔ نیشنل کلینیکل ٹرائلز سمٹ بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اوپن اے آئی کا نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ متعارف

Read Next

Allergies: When the Immune System Overreacts

Leave a Reply

Most Popular