Vinkmag ad

سکل سیل انیمیا

Sickle cell anemia symptoms, genetic blood disorder, diagnosis, treatment, and sickle-shaped red blood cells

سکل سیل انیمیا (Sickle cell anemia) ایک موروثی بیماری ہے۔ جس میں خون کے بعض سرخ خلیے بلعموم گول اور لچکدار شکل کے ہوتے ہیں مگر شکل اور ساخت تبدیل ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل پیدا کرسکتے ہیں، مثلاً خون کا بہاؤ سست ہو سکتا ہے یا بعض اوقات رک بھی سکتا ہے۔ نتجتاً درد، کمزوری اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

علامات

اس کی علامات عموماً چھ ماہ کی عمر کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ مثلاً:

٭ خون کی کمی

٭ تھکاوٹ اور کمزوری

٭ درد کے شدید دورے

٭ ہاتھوں اور پاؤں میں سوجن

٭ بار بار انفیکشن ہونا

٭ بچوں کی نشوونما میں تاخیر

٭ بینائی کے مسائل

وجوہات اور خطرے کے عوامل

بچے میں سکل سیل انیمیا تب ہوتا ہے جب دونوں والدین سے متاثرہ جین بچے میں منتقل ہو۔ دوسری صورت میں متاثرہ بچوں میں  بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں مگر وہ یہ جین اپنی اولاد کو منتقل کرسکتے ہیں۔

پیچیدگیاں

یہ مختلف پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے مثلاً:

٭ فالج/ سٹروک

٭ ہڈیوں، گردوں، جگر یا پھیپھڑوں میں انفیکشن اور تلی کے مسائل

٭ بینائی متاثر ہونا

٭ ٹانگوں پر زخم

٭ پتے کی پتھری

٭ خون کے لوتھڑے بننا

٭ اسقاط حمل یا قبل ازوقت پیدائش

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

ان صورتوں میں بلا تاخیر ڈاکٹر کو دکھائیں:

٭ بیماری کی علامات ظاہر ہوں

٭ 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ بخار ہو

٭ سٹروک کی علامات ظاہر ہوں

٭ بار بار درد کے شدید دورے پڑیں

تشخیص

اس کی تشخیص بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر پیچیدگیوں کا جائزہ لینے کےلیے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، مثلاً بچوں میں الٹراساؤنڈ کے ذریعے دماغ میں خون کی روانی کا جائزہ لے کر فالج  کے خطرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اس بیماری کی تشخیص کے لیے رحم میں موجود ایمنی اوٹک فلوئیڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

علاج

اس کے علامات اور پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لیے مختلف ادویات دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ ٹرانسفیوژن، سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ اور جین تھراپی بھی کی جاسکتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

سکل سیل انیمیا کی صورت میں خود کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ احتیاطیں کریں:

٭ ڈاکٹر کے مشورے سے فولک ایسڈ سپلی مینٹس استعمال کریں

٭ متوازن غذا کھائیں اور مناسب مقدار میں پانی پیئں

٭ شدید گرمی اور سردی سے بچیں

٭ باقاعدگی سے ورزش کریں

٭ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

٭ کوئی بھی دوا لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

سکل سیل جین کی موجودگی میں حمل سے پہلے جینیاتی کاؤنسلنگ بھی مفید ہے۔ یہ بچے میں اس بیماری کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد دیتی ہے۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

سکل سیل انیمیا کیا ہے؟

یہ خون کی ایک موروثی بیماری ہے جو خون کے سرخ خلیوں کی شکل کو متاثر کرتی ہے۔

سکل سیل انیمیا کی سب سے عام علامت کیا ہے؟

درد کے شدید دورے اور انیمیا۔

کیا سکل سیل انیمیا والدین سے منتقل ہوتا ہے؟

جی ہاں۔

کیا سکل سیل انیمیا علاج ممکن ہے؟

جی ہاں، اس کے لیے علاج کے مختلف اپشنز موجود ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے۔ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنے مستند معالج سے مشورہ کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=oncologist

Vinkmag ad

Read Previous

کوکلیئر امپلانٹ: کمزور سماعت کا ایک مؤثر حل

Read Next

کیموتھراپی

Leave a Reply

Most Popular