Vinkmag ad

آلہ سماعت کا محفوظ استعمال

آلہ سماعت کا محفوظ استعمال

بڑھاپے میں بہت سے لوگوں کی سننے کی صلاحیت متاثرہونے لگتی ہے جسے تکنیکی زبان میں پریس بائی کیوسس کہتے ہیں۔ یہ عمر کے ساتھ بڑھنے والا ایسا عمل ہے جسے واپس نہیں پلٹا جاسکتا۔ یہ دراصل کان کے اندرونی حصے میں موجود ایک حصے میں ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ایک عام مسئلہ ہے جو 65 سال کی عمرکے بعد اوسطاً ہرتین میں سے ایک بزرگ جبکہ 75سال کی عمرکے بعد   ہردو میں سے ایک بزرگ کو پیش آسکتا ہے۔

اس سلسلے میں بعض اوقات ڈاکڑ حضرات آلہ سماعت تجویزکرتے ہیں تاہم کچھ لوگ سماجی وجوہات کی بنیاد پرڈاکٹرکی تجویز کے باوجود اس کے استعمال سے کتراتے ہیں۔ ہمارے ہاں عموماً اسے اس وقت تک استعمال نہیں کیا جاتا جب تک کہ فرد سننے کی صلاحیت سے مکمل طورمحروم نہ ہوجائے۔ یہ فرد کی سننے کی صلاحیت کو ہی نہیں، اس کی زندگی کو بھی بہتربنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے پہننے سے متعلق کچھ اہم ہدایات یہ ہیں

٭اسے ہمیشہ بند کرکے کانوں میں لگائیں اورجب یہ فِٹ ہوجائے، تب اسے آن کریں۔ اتارنا ہو تو بھی بند کرکے اتاریں۔

٭نہاتے اورمنہ دھوتے وقت آلہ اتاردیں اورکان مکمل خشک کرنے کے بعد پھرسے لگائیں۔

٭اس کی آوازکو جگہ کی مناسبت سے ایڈجسٹ کریں۔ بازارمیں‘سڑک اور ایسی جگہوں پر جہاں شورزیادہ ہو، آواز کم کرلیں۔

٭اس کا استعمال گھرمیں موجود بند کمرے سے شروع کریں۔ پہلے کانوں کو گھڑی کی ٹک ٹک اوراوراق کے پلٹنے کی آواز سے واقف ہونے دیں۔ پھرآہستہ آہستہ مختلف آوازوں سے متعارف کرائیں۔

٭کان میں انفیکشن ہونے کی صورت میں اسے اتاردیں۔

٭آلے میں موجودبیٹریاں گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں۔

hearing aids, tips for using hearing aid

Vinkmag ad

Read Previous

آم کے چھ طبی فوائد

Read Next

 برسات میں جلد کی حفاظت

Leave a Reply

Most Popular