Vinkmag ad

روسٹ چکن رولز Roast Chicken Rolls

تیاری کا وقت:10منٹ
پکانے کا وقت:20منٹ
سرونگ:3
کیلوریز:265
اجزاء
چکن بریسٹ پیس 4عدد یا حسب ضرورت
تیل 1 چائے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) 2جوئے
پیاز (بڑی ‘چورا کیا ہوا) 1 عدد
مشرومز(چوراکیا ہوا) 150گرام
پالک(دھلی ‘باریک کٹی ہوئی) 1 گٹھی
کارن فلور 1 چائے کاچمچ
مرغی کی یخنی 1/2کپ
سفید سرکہ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب
1۔ تیل گرم کرکے اس میں لہسن کو فرائی کریں پھر پیاز اور مشرومز ڈال دیں۔ جب پیاز نرم ہوجائیں تو پالک ڈال کربھونیں اور نرم ہوجائے تو آنچ بند کردیں۔
2۔ بریسٹ پیسز کے اندر اس طرح سے چھری ڈال کرکٹ لگائیں کہ ایک پاکٹ سی بن جائے۔ اس پاکٹ میں پالک والا مرکب بھردیں اور سینے پر دھاگہ لپیٹ کر اسے بند کردیں تاکہ فِلنگ باہر نہ نکلے۔
3۔ پھرکارن فلور اور یخنی لے کر اس میں سرکہ‘ نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں۔ساس گاڑھی ہوجائے تو چکن کے اطراف میں ڈال دیں اور تھوڑی سی ڈریسنگ کے لئے بچا لیں۔
4۔ اب پالک مشرومز بھرے سینے فرائنگ پین میں ڈال کر تل لیں۔جب چاروں طرف سے برائون ہوجائیں تو نکال کر اوون ٹرے میں رکھیں (ٹرے پر پہلے جالی رکھ لیں)۔
5۔ انہیںپہلے سے 250 ڈگری پرگرم اوون میں 15 سے 20 منٹ تک بیک کریں۔ ایک ڈش میں نکال کر دھاگے الگ کردیں اور تیز چھری سے ترچھے قتلے کاٹ لیں۔گوشت کے اندر پالک کی فلنگ دکھائی دیتی ہوئی بہت خوبصورت لگتی ہے۔ پیس کو پلیٹ کے سنٹر میں رکھ کر اردگرد پہلے سے بنی ساس ڈال کر پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
غذائیت اور لذت کے لحاظ سے یہ رولزمنفرد ہیں کیونکہ ان میں پروٹین،وٹامن، اے، بی، اورسی، فائبر، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہے۔ انہیں چائے کے ٹائم پراور بچوں کو لنچ میں دیا جا سکتا ہے۔ البتہ گردے کے مریضوں کے لئے بہتر ہے کہ وہ اس میں پالک کی جگہ کسی اور سبزی کی فِلنگ کر لیں۔
زینب بی بی‘ ماہرِ غذائیات۔ اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

صابن کا سفر

Read Next

دلی ہے دل والوںکی

Leave a Reply

Most Popular