Vinkmag ad

ایگزیما کے مریض سردیوں میں کن باتوں کا خیال رکھیں؟

A person applying moisturizing lotion on dry skin to relieve eczema and hydrate affected areas

سردیوں میں ایگزیما کی علامات اکثر بڑھ جاتی ہیں۔ اس کا سبب کم ٹمپریچر اور خشک ہوا ہے, جو جلد میں خارش اور خشکی پیدا کرتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 80 لاکھ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

ماہرین امراض جلد کے مطابق گرم پانی جلد سے نمی کھینچ لیتا ہے۔ چنانچہ نہانے کیلئے نیم گرم پانی استعمال کریں تاکہ جلد کی حفاظتی تہہ برقرار رہے۔ خوشبو دار صابن جلد کی قدرتی چکنائی ختم کر دیتے ہیں۔ لہٰذا بغیر خوشبو والے، کریم بیسڈ کلینزر استعمال کرنا زیادہ مؤثر ہے۔

ان کا مشورہ ہے کہ نہانے کے فوراً بعد موئسچرائزر لگائیں۔ یہ جلد میں پانی روک لیتا ہے، اور خشکی کم کرتا ہے۔ گھر میں ہیومیڈیفائر ہوا میں نمی بحال کر کے ایگزیما کی علامات میں بہتری لاتا ہے۔ ایگزیما کے مریضوں کو چاہیے کہ سردیوں میں یہ تدابیر ضرور اختیار کریں تاکہ ان جلد محفوظ رہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فاؤنٹین ہاؤس کو باقاعدہ ٹیچنگ ہسپتال قرار دینے کا مطالبہ

Read Next

Cold weather and joint pain

Leave a Reply

Most Popular