ناشپاتی سے تیار کردہ تراکیب
سالن اور سلاد
ناشپاتی پکا کر بھی کھائی جاتی ہے۔ اس کے لئے گوشت پکا کر اس میں ناشپاتیاں کاٹ کر ڈال دیں۔ جب یہ گل جائیں تو ادرک اور گرم مصالحہ ڈال کر اتار لیں۔ یہ سالن بہت لذیذ ہوتا ہے۔ سلاد کی تیاری کے لئے اس کے ٹکڑے کاٹ کر نمکین پانی میں بھگو دیں اورپھر نکال کر سلاد میں شامل کر لیں۔
ناشپاتی کا مربہ
ایک کلو گرام پکی ہوئی بے داغ ناشپاتیاں دھوکر ان کا چھلکا اتار لیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ایک کلو گرام چینی میں ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر شیرہ بنا لیں اور اس میں ناشپاتیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر 10منٹ کے لئے پکا کر اتار لیں۔ اسے ایک رات کے لئے پڑا رہنے دیں اور اگلے دن دوبارہ پکا ئیں۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اسے اتار کر رکھ لیں۔ جو لوگ بیماری سے تازہ اٹھے ہوں اور ابھی کمزوری محسوس کررہے ہوں یا ذرا سا کام کرنے پر تھک جاتے ہوں‘ ان کے لئے یہ مربہ بے حد مفید ہے۔
Recipes made from pear, Salad, Pickle
