بینگن کا رائتہ

بینگن کا رائتہ

تیاری کا وقت: 15منٹ
پکانے کاوقت:15منٹ

اجزاء

بینگن(درمیانے سائز کے ،لمبے قتلوںمیں کٹے ہوئے) دو عدد
دہی آدھا کلو
پیاز(چاپ کی ہوئی) ٰٰٰٓٓٓایک عدد
ہر مرچ(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ضرورت
سفید زیرہ حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
آئل تلنے کے لیے

ترکیب

ایک پیالے میں دہی کواچھی طرح پھینٹ کر یک جان کر لیں۔
اب دہی میں بینگن کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر مکس کر کے رکھ لیں۔
تیل گر م ہونے کے لیے رکھ دیں۔ بینگن کے قتلوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔
جب بینگن گولڈن براؤن ہو جائیں توانہیں آئل سے نکال کربراہ راست ر ائتے کے لیے تیار دہی میں ڈالتے جائیں۔
بینگن کا رائتہ تیار ہے۔ اسے ٹھنڈ اہونے کے لیے کچھ دیر فریج میں رکھ سکتے ہیں۔

نوٹ: بینگن کو شیلو یا ڈیپ دونوں طرح سے فرائی کیا جا سکتا ہے۔

Eggplant recipe, Ingredients, process

Vinkmag ad

Read Previous

پیٹ کے کیڑے

Read Next

موتیا اور اس کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular