Vinkmag ad

کھیرے کا کریمی سلاد

کھیرے کا کریمی سلاد

یہ سلاد تندوری چکن کے ساتھ پیش کرنے کے لئے بہت عمدہ ہے

اشیاء

بڑے سائز کا کھیرا ایک عدد
بغیر چکنائی والے دودھ کی دہی ایک کپ
سفید سرکہ دو چائے والے چمچ
باریک کٹا ہوا تازہ پودینہ ایک کھانے والا چمچ
نمک اور پسی ہوئی سیاہ مرچ آدھا آدھا چائے والا چمچ

ترکیب

کھیرے کو چھیل کر لمبائی کے رخ کاٹ لیں۔ اب اس میں سے بیج نکال کر باریک باریک قتلے کاٹیں اورانہیں سلاد والے پیالے میں ڈال دیں۔

 باقی ماندہ اشیاء کو مکس کر کے کھیرے میں ملا کر آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔

نوٹ

فی کس آدھے کپ سلاد میں 35کیلوریز ہوںگی۔

غذائی اہمیت

کم کیلوریز کے حامل اس سلاد میں جسم کے لئے درکار اہم وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء شامل ہیں جن میں وٹامن اے اور سی، فائبر، پوٹاشیم ، کیلشیم ، فاسفورس اور وٹامن بی کمپلیکس نمایاں ہیں۔ یہ وزن کو مناسب حد میں رکھنے، بلڈ پریشر کو معتدل اور شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ اچھی پروٹین کی حامل کھانے کی چیزیں مثلاً مچھلی اور بھنا ہوا چکن بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔

creamy salad of cucumber, nutritional value, ingredients, procedure

Vinkmag ad

Read Previous

اعضاء اور الرجی

Read Next

ناشپاتی سے تیار کردہ تراکیب

Leave a Reply

Most Popular