Vinkmag ad

چینی نمک: حقیت اور فسانہ

چینی نمک: حقیت اور فسانہ

اجینو موتو یا چینی نمک کے فائدہ مند یا نقصان دہ ہونے کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی ہے ۔ ایک خیال یہ ہے کہ اس میں ایسا مادہ(ایم ایس جی) پایاجاتا ہے جو کینسر کاباعث بن سکتاہے۔ بعض لوگوں کوسُوپ پینے کے بعد سینے میں عجیب سی جکڑن اور درد شروع ہوجاتا ہے۔اس لئے کچھ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اس کی بجائے چکن کیوبز استعمال کرلئے جائیں۔

پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ‘(کڈنی سنٹر) کراچی کی کنسلٹنٹ ڈائی ٹیشن فائزہ خان اس سے اتفاق نہیں رکھتیں۔ ان کے مطابق اسے بھی قدرتی چیزوں سے اخذ کیا جاتا ہے لہٰذا اس میں کوئی نقصان نہیں۔

منفی رائے’ کیوں

ااس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ایک مرتبہ تحقیق ہوئی تھی ۔اس میں کہا گیا کہ جب چوہوں کو چائنیز نمک دیا توان میں منفی تبدیلیاں رونما ہو گئیں۔ بدقسمتی سے تحقیق کے اس حصے کو نظرانداز کر دیا گیا جس میں کہاگیاتھاکہ چوہوں کو یہ نمک بہت زیادہ مقدار میں دیا گیا تھا۔ بعد میں ماہرین غذائیات اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر آپ نارمل مقدار میں یہ نمک کھائیں تو اس کا کوئی نقصان نہیں۔

ایف ڈی اے‘‘ خوراک اور دوائوں سے متعلق ایک امریکی ادارہ ہے جس کی گائیڈلائنزکو دنیابھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ادارے کی ویب سائٹ پراسے بالعموم محفوظ کی کیٹگری میں شمار کیا گیا ہے۔ تاہم یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ کچھ لوگ اس میں پائے جانے والے مخصوص جزو کے بارے میں حساس بھی ہوتے ہیں۔

Chinese salt, harmful or not, reality

Vinkmag ad

Read Previous

 زعفرانی چائے

Read Next

ناخنوں کی حفاظت

Leave a Reply

Most Popular