Vinkmag ad

پیٹ اور کمر کے پٹھے مضبوط بنانے کے لیے پش اپس بہتر، ماہرین

Push-ups, core strength, abdominal muscles, and back muscle health illustration

ہارورڈ ہیلتھ کے مطابق روزانہ 100 پش اپس یا 100 سکواٹس کرنے سے زیادہ اہم ورزش کی درست تکنیک ہے۔ اگر مقصد پیٹ اور کمر کے پٹھے مضبوط بنانا ہو تو پش اپس بہتر انتخاب ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کے ساتھ کمر، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دینے والے پٹھے بھی جسم کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پش اپس کے دوران سینے، کندھوں اور بازوؤں کے ساتھ یہ پٹھے بھی متحرک رہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں سکواٹس زیادہ تر رانوں اور کولہوں کے پٹھوں پر کام کرتی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ غلط طریقے سے ورزش کرنے پر کندھوں، کلائیوں، گھٹنوں اور کمر میں درد کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ابتدا 10 سے 15 درست پش اپس سے کریں۔ تعداد بتدریج بڑھائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اینجل مین سنڈروم: نشوونما میں تاخیر کا ایک سبب

Read Next

رحمِ مادر میں بچے کی سرجری، پیدائشی نقص دور

Leave a Reply

Most Popular