Vinkmag ad

آج سے پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز

آج سے پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس دوران پنجاب بھر میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم 2 لاکھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا کہ ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے۔ والدین اس میں تعاون کریں اور پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پنجاب 2020 سے بالعموم پولیو کیسوں سے پاک ہے۔ تاہم باہر سے لوگوں کی آمد سے وائرس دوبارہ آ سکتا ہے۔ اس لیے پنجاب کے داخلی، خارجی راستوں پر بھی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے تحت مہم تین مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا” 10.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ چھے ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

سندھ مین 70,000 سے زائد ٹیمیں 10 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ان کی حفاظت کے لیے 3700 سے زائد اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ اس سے بچاؤ صرف ویکسین سے ہی ممکن ہے۔ حالیہ برس ملک بھر سے پولیو وائرس کے بہت سے ماحولیاتی نمونے پائے گئے ہیں۔ اس لیے پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ آج سے پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز مرض کی روک تھام میں مدد دے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

جسم پر غیر ضروری بال

Read Next

ٹانسلز کا آپریشن

Leave a Reply

Most Popular