Vinkmag ad

پیزا سینڈوچ

پیزا سینڈوچ

اجزاء

ڈبل روٹی   8عدد
شملہ مرچ   3عدد
ٹماٹر          2عدد
پیاز            1عدد
پنیر            1/2کپ
مکھن         حسب ضرورت
نمک          حسب ضرورت
کالی مرچ    حسب ضرورت

ترکیب

٭ڈبل روٹی پرمکھن لگا کرسائیڈ پررکھ لیں۔

٭شملہ مرچ کے بیج نکال کراس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔ پیازاورٹماٹروں کو بھی دھوکرچھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ پھران سب کو ایک پیالے میں ڈال کرمکس کرلیں۔ ساتھ ہی پنیر،نمک اورمرچ بھی شامل کردیں۔

٭ تیارکردہ آمیزے کو مکھن لگے سلائس پررکھ کراسے پہلے سے 180ڈگری پرگرم اوون  میں دوسے تین منٹ یا پنیر کے پگھلنے تک بیک کرلیں اورگرم گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

پیزا سینڈوچ کے بنیادی اجزاء ڈبل روٹی اورسبزیاں ہیں جو فائبرکے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ڈائٹری فائب نظامِ انہضام کوبہتر بنانے اور شوگر اورکولیسٹرول کی مقدارکو اعتدال میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ بچوں کے لیے بہترین لنچ ہے کیونکہ اس میں فائبرکے ساتھ ساتھ فاسفورس، کیلشیم اوراومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو ذہن کی نشو ونما میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

زینب بی بی، ماہرِغذائیات، اسلام آباد

pizza sandwich, recipe

Vinkmag ad

Read Previous

ٹانسلز اور سرجری

Read Next

بدبو سے نجات

Leave a Reply

Most Popular