Vinkmag ad

جلد اترنا

A man with peeling skin symptoms on his back

جلد اترنا (Peeling skin) جلد کی اوپری تہہ (ایپی ڈرمس) کا کمزور ہو کر الگ ہونا اور تہہ بہ تہہ اتر جانا ہے۔ یہ کیفیت عام طور پر بیرونی عوامل جیسے دھوپ، انفیکشن یا سن برن کے باعث پیدا ہوتی ہے، تاہم بعض صورتوں میں یہ جسم کے اندرونی مسائل یا مدافعتی نظام کی خرابی کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

جلد اترنے کے ساتھ اکثر خشکی، خارش اور ریشز جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ حالت سنگین بیماریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے، اس لیے بروقت تشخیص ضروری ہے۔

اسباب

جلد مسلسل مختلف ماحولیاتی عوامل جیسے دھوپ، ہوا، گرمی، خشکی اور نمی کے اثر میں رہتی ہے۔ یہ عوامل دیگر مسائل ے علاوہ جلد اترنے کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے بعد ہلکی اور بغیر درد کے جلد اترنا نارمل سمجھا جاتا ہے۔

عمومی وجوہات

بعض صورتوں میں جلد اترنا جسم کے اندرونی امراض یا جلدی بیماریوں کی علامت بھی ہوتا ہے، اور ان حالات میں خارش بھی ساتھ ظاہر ہو سکتی ہے۔

درج ذیل عوامل جلد اترنے کی عمومی وجوہات ہیں:

٭ الرجی کے ری ایکشن

٭ بیکٹیریل اور فنگل انفیکشنز

٭ مدافعتی نظام کی خرابیاں

٭ کینسر اور اس کا علاج

٭ جینیاتی بیماریاں جیسے ایکرل پیلنگ سکن سنڈروم، جس میں بغیر درد جلد کی اوپری تہہ اترتی ہے

مخصوص بیماریاں

درج ذیل طبی حالتیں بھی جلد اترنے سے وابستہ ہو سکتی ہیں:

٭ ایتھلیٹس فٹ

٭ ایٹوپک ڈرماٹائٹس (ایگزیما)

٭ کانٹیکٹ ڈرماٹائٹس

٭ خشک جلد

٭ کاواساکی بیماری

٭ ادویات کے مضر اثرات

٭ نان ہاجکن لیمفوما

٭ سورائسز

٭ رنگ ورم (جسم اور سر کی جلد)

٭ سیبوریک ڈرماٹائٹس

٭ سٹیونز جانسن سنڈروم

٭ سن برن

٭ ٹاکسک شاک سنڈروم

٭ کٹینیئس ٹی سیل لیمفوما

٭ ہائپر ہائیڈروسس

٭ سکارلیٹ بخار

٭ سٹیف انفیکشنز

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

خشک جلد یا ہلکی دھوپ سے جھلسنے کی وجہ سے جلد اترنا عام طور پر سادہ موئسچرائزر سے بہتر ہو جاتا ہے اور اس کے لیے کسی خاص طبی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم جلد اترنے کی وجہ واضح نہ ہو، ایسا بار بار ہو رہا ہو یا علامات شدید ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناک سے خون آنا (نکسیر)

Read Next

پیشاب میں پروٹین

Leave a Reply

Most Popular