Vinkmag ad

پاستہ چکن سلاد Pasta Chicken Salad

تیاری کا وقت:5منٹ
سرونگ:5
کیلوریز:261
اجزاء:
چکن بریسٹ پیس(ابلا اور چکور کٹا ہوا) 2عدد
میکرونی (ابلی ہوئی) 2کپ
شملہ مرچ(چکور کٹی ہوئی) 1عدد
میٹھی مکئی کے دانے 1/2کپ
ٹومیٹو پیوری 3کھانے کے چمچ
کیچپ 3کھانے کے چمچ
چلی ساس 1کھانے کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
نمک 1/2چائے کا چمچ
کریم 2کھانے کے چمچ
مایونیز 1/2کپ
سلاد کے پتے سرونگ کے لئے
ترکیب:
1۔ایک پیالے میں چکن ،میکرونی،شملہ مرچ،میٹھی مکئی،ٹومیٹوپیوری،کیچپ،چلی ساس،چینی،نمک،کریم اور مایونیز ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2۔ سلاد کے پتوں سے سجا کر ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے جو جسمانی نظام کو فعال رکھنے میں مدد کرتی ہے۔اس میں نیاسن،وٹامن بی 6،سیلینیم،فاسفورس،فولیٹ ،میگنیشیم،کاپر،تھیامن،آئرن،پو ٹا شیم،وٹامن اے،وٹامن سی اور وٹامن ا ی شامل ہیں۔نیاسن جلد،زبان،نظام انہظام اوراعصابی نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی آف لاہور‘اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

بے حس وحرکت 23سال

Read Next

چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream

Leave a Reply

Most Popular