Vinkmag ad

چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream

تیاری کا وقت: 50منٹ
پکانے کا وقت : 50 منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:59
اجزاء:
کنڈینسڈملک 3/4ٹن
کوکوپاؤڈر 4کھانے کے چمچ
دودھ 1/2لیٹر
چینی 1/2کپ
کریم 200گرام
ترکیب
1۔ایک دیگچی میں دودھ کو گاڑھا ہونے تک ابالیں۔
2۔ایک پیالے میں کوکو پاؤڈر شامل کریں اور اس میں تھوڑ ا سادودھ ڈال کر مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
3۔ اس آمیزے کو ابلتے ہوئے دودھ میں شامل کریں۔
4۔ اب اس میںچینی شامل کریں اور اتنا پکائیںکہ یہ گاڑھے آمیزے کی شکل لے لے۔
5۔ایک پیالے میںچاکلیٹ ساس اورکنڈینسڈملک کوبیٹر سے اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر ویپڈکریم بھی شامل کریں۔
6۔اب اسے جلدی سیٹ ہونے کے لئے ایلومینیم پیالے میں ڈالیں اور 1گھنٹے کے بعد اسے بلینڈر سے اچھی طرح بلینڈ کریں۔
7۔اس سلسلے کو ہر گھنٹے میں 3سے4بار دہرائیں۔
8۔اب اسے 4سے5گھنٹوں کے لئے فریزرمیں رکھ دیں۔
9۔آخر میں اسے چاکلیٹ چپس کی ٹوپنگ کے ساتھ ٹھنڈا ٹھندا پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ دودھ سے بنی ہوئی صحت بخش میٹھی ڈش ہے تاہم کریم کی وجہ سے اس میں سیرشدہ چکنائی کی مقدار زیادہ ہے۔یہ ڈش وٹامن اے، ڈی اوربی 12،کیلشیم ،فاسفورس اوررائیبوفلیون سے بھرپور ہے۔کوکو پاؤڈر کچھ نمکیات مثلاً کاپر،میگنیشیم،آئرن،زنک اور پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
موتی خان ،ماہر غذائیات،آغا خان ہسپتال،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

پاستہ چکن سلاد Pasta Chicken Salad

Read Next

آپ کے سوالات ماہر غذائیات کے جوابات

Leave a Reply

Most Popular