Vinkmag ad

نپاہ وائرس الرٹ: پاکستان کے داخلی راستوں پر مسافروں کی سکریننگ شروع

Passenger undergoing health screening for Nipah virus at airport, with medical staff checking temperature and symptoms

پاکستان نے نپاہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام داخلی راستوں پر سکریننگ شروع کر دی ہے۔ تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی راستوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی ہوگی۔ ہر فرد کا پچھلے 21 دن کا سفرنامہ بھی چیک کیا جائے گا۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے مشتبہ علامات پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہے۔ ان میں بخار، سانس میں دقت، سر درد یا اعصابی مسائل نمایاں ہیں۔ مشتبہ کیسز کو فوری آئسولیشن میں منتقل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ کسی ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

نپاہ وائرس قریبی رابطے، متاثرہ شخص کے جسمانی مائع، سانس یا تھوک کے ذریعے انسان سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وائرس کی اموات کی شرح 40 سے 75 فیصد ہے۔ فی الحال اس کی کوئی منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں۔ علاج زیادہ تر معاونتی ہے، جس میں بخار، سانس کی دشواری اور اعصابی مسائل سے نپٹنا شامل ہے۔ شدید مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنا اور بعض اوقات وینٹیلیٹر پر ڈالنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Balance Problems: What You Need to Know

Read Next

پاکستان میں ذیابیطس کے نئے قومی سروے کی اشد ضرورت ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular