ناک سے سانس لینے کی ورزش

424

سانس درست طریقے سے لینا یوگاکے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔کچھ لوگ منہ کے ذریعے سانس لیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔سانس ناک کے ذریعے لیں اور یہ ہمیشہ متوازن، آہستہ اور گہرا ہونا چاہیے۔ اس سے خون اور ذہن کو آکسیجن کی وافر مقدار ملے گی۔ منہ کے ذریعے سانس لینے سے مختلف اعضاءکی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے نہ صرف ےوگا کے دوران بلکہ عام روٹین میں بھی ناک کے ذریعے سانس لینے کا طریقہ اپنائیں۔
اس ورزش میں ایک وقت میں ایک ہی نتھنے سے سانس لینا ہوتا ہے۔ ےہ ورزش ہمارے دماغ اور اعصابی نظام کو پرسکون رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ دماغ کی کارکردگی اور جسمانی توانائی بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

۔اس کے لیے سب سے پہلے پرسکون حالت میں بیٹھ جائیں۔

اپنے داہنے نتھنے کو انگوٹھے کی مدد سے بند کریںاور بائیں نتھنے سے سانس اندر کی طرف لے جائیں۔ سانس اندر لے جانے کا دورانیہ چار سیکنڈزتک ہونا چاہیے۔

اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے ساتھ والی انگلی سے بائیں نتھنے کو فوراًبند کریں اور کچھ سیکنڈزتک سانس روک کررکھیں۔

اب دائیں نتھنے سے انگوٹھا ہٹا کر اس سے سانس خارج کریں۔ سانس خارج کرنے کا دورانیہ آٹھ سیکنڈز تک ہونا چاہیے ۔ ورزش کا آدھا راو¿نڈ مکمل ہو گیا۔

اب داہنے نتھنے سے سانس اندر کی طرف کھینچیں۔ سانس اندر لینے کا دورانیہ چارسیکنڈز تک ہونا چاہیے۔ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیاں نتھنا بند کر لیں اور کچھ سیکنڈز تک سانس رو ک کر رکھیں۔

 بائیں نتھنے سے سانس خارج کر دیں۔ سانس خارج کرنے کا دورانیہ آٹھ سیکنڈز تک رکھیں۔اس طرح پورا راو¿نڈ مکمل ہوگیا۔
ٓاس ورزش کے روزانہ تین راو¿نڈز کریں اور ہر ہفتے ایک راو¿نڈ کا اضافہ کرتے جائیںےہاں تک کہ سات راو¿نڈزمکمل ہو جائیں۔

نوٹ: ہائی بلڈ پریشر کے مریض ورزش سانس روکے بغیر کریں۔

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

Are you looking for the best exercise program that is easy to learn and requires no equipment? Then

Are you looking for the best exercise program that is easy to learn and requires no equipment? Then

Are you looking for the best exercise program that is easy to learn and requires no equipment? Then