Vinkmag ad

”نو ٹو پلاسٹک” مہم وقت کی اہم ضرورت، رومینہ خورشید

پلاسٹک کے شاپنگ بیگ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔ اس لیے”نو ٹو پلاسٹک” مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ایک بیان میں کیا۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک پاکستان کا حصول ایک چیلنج ہے۔ ملک بھر میں پلاسٹک کےتھیلوں کی تیاری، تقسیم اور فروخت پرمکمل پابندی لگائی جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے دیگر صوبائی حکومتوں سے بھی ”نو ٹو پلاسٹک” پر عمل کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی نے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر خاص طور پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ ان کے مطابق ”نو ٹو پلاسٹک” مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنا ہے۔

پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ پہلے بھی نافذ کی گئی تھی لیکن  مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔ اس کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیند کیسے آتی ہے؟

Read Next

ذہنی طاقت بیماری اور مشکلات کے مقابلے کی کنجی ہے، سلیم شیخ

Leave a Reply

Most Popular