رات کو پسینے آنا (Night sweats) نیند کے دوران بار بار آنے والا شدید پسینہ ہے۔ یہ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ کپڑے یا بستر بھیگ جائیں۔ اس کا سبب کوئی بیماری یا طبی کیفیت ہوتا ہے۔ رات کے پسینے عموماً دیگر تشویشناک علامات کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں جیسے بخار، وزن میں غیر معمولی کمی، کسی مخصوص جگہ پر درد، کھانسی یا دست وغیرہ۔
کبھی کبھار نیند کے دوران ویسے ہی زیادہ پسینہ آتا ہے۔ ایسا خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب زیادہ کمبل کیے جائیں یا کمرہ بہت زیادہ گرم ہو۔ اگرچہ یہ کیفیت تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن یہ کسی بیماری کی علامت نہیں ہوتا۔
وجوہات
ادویات
رات کے پسینے کچھ ادویات کے استعمال سے بھی ہو سکتے ہیں جن میں شامل ہیں:
٭ ڈپریشن کے علاج کی ادویات
٭ ہارمون تھیراپی
٭ اوپیئڈ کے غلط استعمال کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا
٭ ذیابیطس میں کم شوگر کو کنٹرول کرنے والی ادویات
طبی کیفیات
رات کے پسینے مختلف بیماریوں اور طبی حالات کے نتیجے میں بھی ہو سکتے ہیں جن میں شامل ہیں:
٭ الکحل کا حد سے زیادہ اور مسلسل استعمال
٭ اینگزائٹی ڈس آرڈرز
٭ آٹو امیون ڈیزیزز
٭ آٹونومک نیوروپیتھی
٭ بیکٹیریا سے ہونے والا انفیکشن
٭ اعصابی نظام سے متعلق رسولیاں
٭ نشے کی لت
٭ دل کی اندرونی تہہ کا انفیکشن
٭ ایچ آئی وی / ایڈز
٭ ہڈکن لمفوما
٭ تھائی رائیڈ کا زیادہ فعال ہونا (ہائپر تھائرائڈزم)
٭ خون کا کینسر (لیوکیمیا)
٭ مینوپاز
٭ مائیلوفائبروسس
٭ نان ہڈکن لمفوما
٭ ہڈیوں کا انفیکشن (اوسٹیو مائیلائٹس)
٭ نیند کی بیماریاں جیسے سلیپ ایپنیا
٭ فالج
٭ تھائی رائڈ کی دیگر بیماریاں
٭ ٹی بی
٭ ویلی فیور
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
اگر درج ذیل صورتحال ہو تو ڈاکٹر سے ملاقات کریں:
٭ رات کے پسینے بار بار آنے لگیں
٭ نیند مسلسل متاثر ہو
٭ بخار، وزن میں کمی، سم کے کسی مخصوص حصے میں درد ، کھانسی، دست یا دیگر تشویشناک علامات موجود ہوں
٭ مینوپاز کی علامات ختم ہونے کے مہینوں یا سالوں بعد دوبارہ ظاہر ہوں
نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
٭ ڈاکٹر سے رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں:
https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=medical-specialist