Vinkmag ad

نیدر لینڈ میں مفت سن سکرین وینڈنگ مشینیں نصب

دھوپ کی شدت کا سب سے زیادہ منفی اثر جلد پر ہوتا ہے۔ اس کا ایک حل سن سکرین کا استعمال بھی ہے۔ نیدر لینڈ میں مفت سن سکرین وینڈنگ مشینیں نصب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی ہے۔ اس میں لوگ مشین سے سن اسکرین لے کر استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

نیدر لینڈ کی حکومت نے یہ اقدام شہریوں کو تیز دھوپ سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سن کریم ڈسپنسر عوامی جگہوں پر لگائیں گے۔ ان میں سکول، یونیورسٹیاں، پارک اور کھیلوں کے میدان وغیرہ شامل ہوں گے۔۔

سن سکرین جلد کی ناپسندیدہ ٹیننگ اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے۔

صارفین کے دلچسپ تبصرے

اس ویڈیو کو 850,000 سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔  اس پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے ائے ہیں۔

ایک صارف نے اسے سراہا اور کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے۔ دوسرے نے قیاس آرائی کی کہ اس کا مقصد ہمیں  عادت ڈالنا ہے۔ جب یہ ضرورت بن جائے گا تو پھر سب کو خریدنا پڑے گا۔ ایک صارف نے کہا کہ ہالینڈ میں جلد کے کینسر کی شرح بہت زیادہ ہے۔ اس لیے یہ بہت احسن اقدام ہے۔

برصغیر کے لوگوں کے تبصرے ذرا مختلف انداز کے بھی ہیں۔ انڈیا سے ایک صارف نے لکھا کہ اگر مشین یہاں رکھی گئی تو چند منٹوں بعد نظر نہیں آئے گی۔ ایک اور نے لکھا کہ آنٹیاں اسے توڑ دیں گی اور ساری کریم گھر لے جائیں گی۔

فلاحی ریاستیں اپنے شہریوں کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہیں۔ نیدر لینڈ میں مفت سن اسکرین وینڈنگ مشینیں نصب ہونا اس کا عملی اظہار ہے۔ ہمارے ہاں اس کا استعمال ابھی بہت زیادہ نہیں۔ تاہم ماہرین امراض جلد شدید دھوپ میں اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

خون سے متعلق حیرت انگیز حقائق

Read Next

پاکستانی نرسوں کے لیے ملائیشیا میں ملازمتوں کے شاندار مواقع

Leave a Reply

Most Popular