Vinkmag ad

پاکستانی نرسوں کے لیے ملائیشیا میں ملازمتوں کے شاندار مواقع

پاکستانی نرسوں کے لیے ملائیشیا میں ملازمتوں کے نئے مواقع کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے مطابق وہاں کی ایک ہیلتھ فرم کو 100 نرسیں درکار ہیں۔ او ای سی سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت سےمنسلک ایک ڈپارٹمنٹ ہے۔

خواہش مند امیدواروں کے لیے نرسنگ کونسل کی رجسٹریشن بنیادی شرط ہے۔ ہسپتال میں کام کا کم از کم تین سالہ تجربہ بھی ضروری ہے۔ ان کی عمریں 45 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی بنیادی ماہانہ تنخواہ 3,000 سے 4,500 ملائشین رنگٹ (آر ایم) ہوگی۔ انہیں مختلف طرح کے الاونسز اور بونس بھی حاصل ہوں گے۔

پاکستانی نرسوں کے لیے ملائیشیا ایک پرکشش ملک ہے۔ وہاں پاکستانی نرسوں کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔ اس کا سبب وہاں پہلے سے موجود نرسوں کی تعلیم، مہارت اور خدمت کا اعلیٰ معیار ہے۔

خواہش مند نرسیں او ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں 5 جون تک جمع کرا سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیدر لینڈ میں مفت سن سکرین وینڈنگ مشینیں نصب

Read Next

ٹائپ ون ذیابیطس: بچوں میں شوگر کی کیا وجوہات ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular