حسین ناخن‘ ہاتھوں کا حسن

حسین ناخن‘ ہاتھوں کا حسن

ناخن ہماری شخصیت کا ایک بہت اہم حصہ ہیں جن کی بدولت ہم خود کو پراعتماد ، مکمل اورخوب صورت محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً خواتین اپنے ناخنوں اوران کی خوبصورتی کے بارے میں خاصی حساس ہوتی ہیں اوروہ انہیں حسین سے حسین تر بنانے کی تگ ودو میں لگی رہتی ہیں۔

ٹوٹنے سے بچائیں

ناخن اچھے رکھنے کے لیے پٹرولیم جیلی یا گارلک کا پیسٹ استعمال کریں۔ اس سے ناخن نہ صرف ٹوٹیں گے نہیں بلکہ پیلے پن سے محفوظ اورچمک دار بھی رہیں گے۔ وٹامن سے بھرپورغذا کا استعمال بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

ناخن اورنیل پالش

ہمیشہ اچھا نیل پینٹ استعمال کریں تاکہ آ پ کی شخصیت جاذب نظربن سکے۔ صحیح طریقے سے نیل پالش لگانے کے لیے ناخنوں کے گرد پٹرولیم جیلی لگائیں۔ اس سے جلد پرلگ جانے والی نیل پالش آسانی سے مٹائی جا سکتی ہے۔ نیل پالش لگانے کے بعد اسے جلدی سکھانے کے لیے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔ نیل پالش کو کھولنے سے پہلے رول کریں نہ کہ اسے زورسے ہلائیں۔ اس سے نیل پالش میں ببل نہیں بنیں گے اوربوتل باآسانی کھل جائے گی۔

ناخنوں کی صفائی

ناخنوں کوصاف رکھنے کے لیے انہیں صابن یا کسی نوکدارچیزسے کھرچنے کی ضرورت نہیں۔ ٹوتھ برش کے ساتھ بیکنگ سوڈا لگا کرناخنوں کو صاف کریں۔ بہتر نتائج کے لیے اس میں حسب ضرورت لیموں بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

ناخنوں کو ہمیشہ ایک سمت میں تراشیں اورزیادہ رگڑنے سے گریز کریں۔ بازار میں موجود مضرصحت کیمیائی نیل پالش سے پرہیزکریں۔ ان ٹپس پرعمل کرکے آپ اپنے ناخنوں کو پرکشش بنا سکتے ہیں۔

tips for healthy and beautiful nails, nail care tips

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

ناخن کیسے بڑھتے ہیں خوبصورت اور صحت مند ناخن ہاتھوں اورپاؤں کی دلکشی اورجاذبیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ ناخن انگلیوں کو چوٹ وغیرہ سے بچانے کے علاوہ چھوٹی چیزوں کو پکڑنے اورکھرچنے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہیں۔ بعض اوقات ناخنوں کی سطح کو دیکھ کر ہی ڈاکٹر صحت سے متعلق کافی معلوم

LEAVE YOUR COMMENTS