برطانیہ نے دل کی ایک نایاب بیماری کے علاج کے لیے نئی دوا مائیکورزو (Myqorzo) کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اہل مریضوں کے لیے یہ دوا نیشنل ہیلتھ سروس کے ذریعے دستیاب ہو سکے گی۔
یہ دوا آبسٹرکٹیو ہائپرٹرافک کارڈیو مایوپیتھی کے علاج کے لیے منظور کی گئی ہے۔ اس بیماری میں دل کے پٹھے غیر معمولی طور پر موٹے ہو جاتے ہیں، جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں تقریباً ہر 500 میں سے ایک شخص اس بیماری کا شکار ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (NICE) کے مطابق مائیکورزو دل کے پٹھوں کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کم ہو سکتی ہے۔
ادارے کے مطابق مائیکورزو معیاری علاج کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر دوسری ادویات موزوں نہ ہوں تو اسے اکیلے بھی تجویز کیا جا سکتا ہے۔
Tags: مائیکورزو