Vinkmag ad

ادویات کا محفوظ استعمال

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ادویات کے استعمال سے متعلق پانچ لمحات نہایت ہی اہم ہیں۔ ادویات کا محفوظ استعمال تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب مریض یا ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد ان سے آگاہ ہوں۔ ہر مرحلے میں پانچ سوالات ہیں جن میں سے کچھ کے جوابات مریض خود غور و فکر کرکے دے سکتا ہے جبکہ کچھ میں اسے ڈاکٹر کی مدد کی ضرورت ہو گی۔

5 لمحات میں اہم سوالات

یہ مرحلے کون سے ہیں اور ان میں کیا سوالات کرنا ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

پہلا مرحلہ: دوا شروع کرتے ہوئے

اس مرحلے میں یہ سوال کریں:

٭اس دوا کا نام کیا ہے اور یہ کس مقصد کے لئے استعمال ہوتی ہے؟

٭اسے استعمال کرنے کے ممکنہ خطرات یا سائیڈ افیکٹس کیا ہیں؟

٭کیا میری کیفیت یا بیماری کا علاج کسی اور طریقے سے کیا جا سکتا ہے؟

٭کیا میں نے ڈاکٹر کو اپنی الرجی یا صحت کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے؟

٭مجھے اس دوا کو کہاں رکھنا (store) ہوگا؟

دوسرا مرحلہ: دوا لیتے ہوئے

اس مرحلے میں یہ سوال کریں:

٭مجھے ہر بار کب اور کتنی مقدار میں یہ دوا لینی ہے؟

٭مجھے یہ دوا کیسے لینی ہے؟

٭دو الیتے ہوئے کھانے پینے سے متعلق کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے؟

٭اگر دوا کی کوئی ڈوز نہ لے سکوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

٭اگر سائیڈ افیکٹس ظاہر ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

تیسرا مرحلہ: نئی دوا شامل کرتے ہوئے

اس مرحلے میں یہ سوال کریں:

٭کیا مجھے واقعی کسی اور دوا کی ضرورت ہے؟

٭کیا میں نے ڈاکٹر کو ان ادویات سے آگاہ کیا ہے جو پہلے سے لے رہا ہوں؟

٭اگر شبہ ہو کہ یہ دوا دوسری ادویات سے مل کر کوئی ردعمل ظاہر کر رہی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

٭کیا میںمتعددا دویات کے صحیح استعمال کو یقینی بنا سکوں گا؟

٭کیا یہ دوامیری دیگر ادویات کے ساتھ ری ایکٹ کر سکتی ہے؟

چوتھا مرحلہ: ادویات پر نظر ثانی کرتے ہوئے

اس مرحلے میں یہ سوال کریں:

٭کیا میرے پاس میری تمام دواؤں کی فہرست ہے؟

٭مجھے کون سی دواکب تک لینی ہے؟

٭کیا میں کوئی ایسی دوا استعمال کر رہا ہوں جس کی مجھے ضرورت نہیں؟

٭کیا ڈاکٹر باقاعدگی سے میری دوائیں چیک کر رہا ہے؟

٭مجھے کتنے عر صے بعد دواؤں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے؟

پانچواں مرحلہ: ادویات چھوڑتے ہوئے

اس مرحلے میں یہ سوال کریں:

٭مجھے کب، کون سی دوا چھوڑ دینی چاہیے؟

٭کیا کوئی دو ایسی ہے جو مجھے اچانک نہیں چھوڑنی؟

٭اگر دوا ختم ہو جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

٭دوائیں بچ جائیں یا ان کی معیاد ختم ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

٭اگر مجھے کسی غیر ضروری یا منفی اثر کی وجہ سے دوا چھوڑنا پڑ رہی ہے تو مجھے کہاں رپورٹ کرنا یا کس کو بتانا ہے؟

ان لمحات میں صحیح طرز عمل ادویات کے استعمال سے جڑے نقصانات کے خطرے کو بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Gastrointestinal diseases in Pakistan

Read Next

نہانے کے لیے کون سا اسفنج استعمال کریں

Leave a Reply

Most Popular