Vinkmag ad

خانیوال میں خسرے کی وبا، کبیر والا میں 6 بچے جاں بحق

خانیوال میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی۔ اس کی وجہ سے تحصیل کبیر والا میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ کیسز چھپانے پر تین ہیلتھ افسران معطل کر دیے گئے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق کبیر والا میں خسرہ کے 48 کیسز سامنے آئے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔ لاپروائی برتنے پر سی ای او ہیلتھ خانیوال ، ڈی ایچ او خانیوال، ڈی ڈی ایچ او تحصیل کبیر والا کو معطل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء  آج کبیر والا کا دورہ کر رہے ہیں۔

خسرے کی بیماری جراثیم کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اس کا مریض جب کھانستا یا چھینکتا ہے تو جراثیم ارد گرد چیزوں تک منتقل ہو جاتے ہیں۔ وہاں سے وہ انسانوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

اس بیماری میں چہرے اور گردن پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں جو بعد میں باقی حصوں تک پھیل جاتے ہیں۔ اس کی دیگر علامات میں شدید بخار کے ساتھ کھانسی اور ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا شامل ہیں۔

خانیوال میں خسرے کی وبا خطرے کی گھنٹی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے فروری میں خسرے سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا تھا۔ ادارے نے خبردار کیا تھا کہ سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو اس کی وبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

خسرہ کیسی بیماری ہے؟

Read Next

خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہو گئی

Leave a Reply

Most Popular