Vinkmag ad

خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہو گئی

پنجاب میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ اس مرض نے پتوکی میں 6، خانیوال میں 6 اور شرقپور شریف میں 2 معصوم بچوں کی جان لی۔

مرنے والوں کے علاوہ کچھ بچے شدید بیمار بھی ہیں۔ پتوکی میں 11 بچے شدید بخار کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہیں۔ خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں 48 بچے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بورے والا میں 11 بچوں کو اس مرض کی تشخیص کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شرقپور شریف میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اور بچہ ہسپتال میں داخل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کل کبیر والا کا دورہ بھی کیا تھا۔

خسرہ سے مرنے والے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ متاثرین کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم پرہیز کے پہلو پر توجہ ہے۔ اسے نگہداشت صحت سے متعلق انفردای اور اجتماعی پالیسی کا اہم جزو ہونا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خانیوال میں خسرے کی وبا، کبیر والا میں 6 بچے جاں بحق

Read Next

گرمی کی شدت، او آر ایس کی قلت

Leave a Reply

Most Popular