Vinkmag ad

گرمی کی شدت، او آر ایس کی قلت

گرمی کی لہر جب شدید ہو تو کچھ بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان میں ہیٹ سٹروک، گیسٹرو اور ڈائریا نمایاں ہیں۔ ڈائریا اور پانی کی کمی کا ایک مؤثر علاج او آر ایس ہے۔ کراچی میں گرمی بڑھنے کے ساتھ او آر ایس کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ بعض صارفین کے بقول او آر ایس کئی بازاروں سے غائب ہو گیا ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین زاہد سعید نے کہا کہ اس کی قلت صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے۔ اس کا بنیادی سبب خام مال کی قلت ہے۔

ان کے بقول درآمدی آرڈرز میں تاخیر حکومت کے ساتھ اس کی قیمتوں کے تعین پر اختلافات کی وجہ سے ہوئی۔ یہ معاملہ اب حل ہو گیا ہے۔ تاہم مینو فیکچررز پچھلے ماہ ہی خام مال کے آرڈر دینے کے قابل ہوئے۔ معمول کے مطابق اس کی خریداری نومبر سے دسمبر میں ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جون کے پہلے ہفتے میں خام مال کی آمد کے ساتھ ہی اس کی قلت دور ہو جائے گی۔

ڈائیریا کی صورت میں او آر ایس کی ضرورت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر مارکیٹ میں اس کی قلت ہو تو اسے گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ گھر پر او آر ایس بنانے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہو گئی

Read Next

لکنت یا ہکلاہٹ کیسے کم کی جا سکتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular